4

ممتاز اہل سنت عالم دین کے انتقال پر رہبر معظم انقلاب کا تعزیتی پیغام

  • News cod : 12382
  • 04 مارس 2021 - 12:44
ممتاز اہل سنت عالم دین کے انتقال پر رہبر معظم انقلاب کا تعزیتی پیغام
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے سید حسن نصر اللہ کے نام ایک پیغام جاری کرکے لبنان کے مجاہد عالم دین اور لبنان کے مسلم اسکالرز کی ایسوسی ایشن کے چیئرمین قاضی شیخ احمد الزین کے انتقال کی تعزیت پیش کی۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے سید حسن نصر اللہ کے نام ایک پیغام جاری کرکے لبنان کے مجاہد عالم دین اور لبنان کے مسلم اسکالرز کی ایسوسی ایشن کے چیئرمین قاضی شیخ احمد الزین کے انتقال کی تعزیت پیش کی۔

رہبر انقلاب اسلامی کے پیغام کا متن حسب ذیل ہے؛

بسم الله الرحمن الرحیم

حجت الاسلام جناب الحاج سید حسن نصر اللہ دامت برکاتہ

مجاہد عالم دین اور لبنان کے مسلم اسکالرز کی ایسوسی ایشن کے چیئرمین قاضی شیخ احمد الزین کے انتقال کی خبر ملی۔ اپنا فرض سمجھتا ہوں کہ لبنان اور دیگر علاقوں کے کے معزز علما، مرحوم کے پسماندگان، عقیدت مندوں اور شاگردوں، خصوصا جناب عالی کو تعزیت پیش کروں۔

امام خمینی کی تحریک نیز استکبار اور صیہونزم کے مقابلے میں مزاحمت کی حمایت اور برسوں سے علاقے کی اقوام کی استکبار مخالف جدوجہد کے لئے ان کی پشت پناہی کو تاریخ کبھی نہیں فراموش کرے گی۔

میں لبنان کے عوام، مرحوم کے ساتھیوں اور لبنان کے مسلم اسکالرز کی ایسوسی ایشن میں مرحوم کے رفقاء کو تعزیت پیش کرتے ہوئے مرحوم کے لئے رحمت و مغفرت خداوندی کی دعا کرتا ہوں۔

سیّد علی خامنه‌ ای

۱۹ رجب ۱۴۴۲ – ۱۳ اسفند ۱۳۹۹ (مطابق 3 مارچ 2021)

 

 

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=12382