18

آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی کی جانب سے حوزہ علمیہ نجف کے بزرگ استاد کی رحلت پر تعزیتی پیغام

  • News cod : 12386
  • 04 مارس 2021 - 17:29
آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی کی جانب سے حوزہ علمیہ نجف کے بزرگ استاد کی رحلت پر تعزیتی پیغام
مرحوم و مغفور حوزہ علمیہ نجف اشرف کے بااخلاق اور برجستہ اساتید میں سے تھے اور علمی میدان میں گراں قدر خدمات انجام دیں

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر اور سربراہ حوزہ علمیہ جامعۃ المنتظر لاہور حضرت آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے ایک بیان میں نجف اشرف کے برجستہ استاد آیت اللہ مہدوی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی کے تعزیتی بیان کا متن حسب ذیل ہے۔

بسم الله الرحمن الرحیم
انا لله و انا الیه راجعون

جناب آیت اللہ العظمی الشیخ محمد اسحاق فیاض مدظله‌العالی

سلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

ہمیں عالم فاضل آیت اللہ شیخ محمد جواد مہدوی کی المناک رحلت کی خبر سن کر نہایت ہی دکھ اور افسوس ہوا.

مرحوم و مغفور حوزہ علمیہ نجف اشرف کے بااخلاق اور برجستہ اساتید میں سے تھے اور علمی میدان میں گراں قدر خدمات انجام دیں۔ان کی وفات حوزہ علمیہ کے لیے ایک بہت بڑا نقصان ہے.

ہم اس المناک مصیبت کے موقع پر، ان کے شاگردوں اور اہل و عیال سمیت تمام عقیدت مندوں اور دوستوں سے تعزیت کرتے ہوئے اللہ رب العزت سے دعا گو ہیں کہ وہ مرحوم و مغفور کے درجات بلند فرمائے اور خاندان عصمت و طہارت علیہم السلام کے ساتھ محشور فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل اور اجر عظیم عنایت فرمائے۔

19 رجب المرجب 1442ھ
حافظ سید ریاض حسین نجفی
لاہور پاکستان

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=12386