9

بی جے پی حکومت مکمل طور پر اسرائیل کے نقش قدم پر چل رہی ہے، آغا سید مجتبٰی عباس موسوی

  • News cod : 12438
  • 04 مارس 2021 - 20:21
بی جے پی حکومت مکمل طور پر اسرائیل کے نقش قدم پر چل رہی ہے، آغا سید مجتبٰی عباس موسوی
انجمن شرعی شیعیان مقبوضہ جموں و کشمیر کے رہنماء آغا سید مجتبٰی عباس موسوی نے کہا کہ علماء کشمیر کا مشترکہ ہدف مکتب تشیع کی تبلیغ و ترویج ہے۔ مکتب تشیع کی سیاسی، سماجی و دینی پیشرفت کیلئے ہمیں ایک دوسرے کا معاون ثابت ہونا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت مکمل طور پر اسرائیل کے تقش قدم پر چل رہی ہے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، وادی کشمیر کے مزاحتمی رہنماء اور انجمن شرعی شیعیان مقبوضہ جموں و کشمیر کے صدر آغا سید حسن موسوی کے بڑے فرزند، اور انجمن شرعی شیعیان کے رہنماء آغا سید مجتبٰی عباس موسوی نے بھارت کی مودی حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں شیعہ وقف بورڈ تشکیل دینے، شیعیان کشمیر کے سیاسی، سماجی و دینی مسائل کے حوالے سے اسلام ٹائمز سے گفتگو میں کہا کہ علماء کشمیر کا مشترکہ ہدف مکتب تشیع کی تبلیغ و ترویج ہے۔ مکتب تشیع کی سیاسی، سماجی و دینی پیشرفت کیلئے ہمیں ایک دوسرے کا معاون ثابت ہونا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت مکمل طور پر اسرائیل کے تقش قدم پر چل رہی ہے۔ آغا سید مجتبٰی عباس موسوی نے کہا کہ مودی حکومت کا شیعہ وقف بورڈ قائم کرنے کا اقدام وقف بورڈ کے بارے میں طے شدہ شرعی قواعد و ضوابط کی پامالی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مرکزی حکومت کا یہ اقدام اگر شریعت کے ساتھ متصادم ہوگا تو اس کو کسی بھی حال میں برداشت نہیں کیا جائے گا۔ قابل ذکر ہے کہ رواں برس جنوری کے آخر میں آغا سید حسن موسوی کی صدرات میں انجمن شرعی شیعیان کے صدر دفتر میں علماء کشمیر کا ایک اجلاس منعقد ہوا تھا، جس میں مودی حکومت کی طرف سے جموں و کشمیر میں شیعہ وقف بورڈ قائم کرنے پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ اس اجلاس میں چھ رکنی رابطہ کمیٹی تشکیل دی گئی تھی، جو اس ضمن میں علماء و مفکرین کے ساتھ تبادلہ خیال کرکے ایک لائحہ عمل تیار کرے گی۔ اجلاس میں مجلس علماء کی تشکیل کے بارے میں بھی حتمی فیصلہ لیا گیا تھا اور ایک آزاد و خود مختار شیعہ وقف بورڈ بنانے کے بارے میں اتفاق رائے سے فیصلہ ہوا تھا، جسے جموں و کشمیر میں شیعہ اوقاف کو منظم کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ تفصیلی انٹرویو قارئین کرام کی خدمت میں پیش ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=12438