29

پوپ فرانسس اور آیت اللہ علی سیستانی کی ملاقات عالمی امن کے لئے ایک اہم اقدام ہے، علامہ امین شہیدی

  • News cod : 12638
  • 06 مارس 2021 - 17:07
پوپ فرانسس اور آیت اللہ علی سیستانی کی ملاقات عالمی امن کے لئے ایک اہم اقدام ہے، علامہ امین شہیدی
امت واحدہ پاکستان کے سربراہ علامہ محمد امین شہیدی نے عالمی کیتھولک رہنما پوپ فرانسس کے دورہ عراق کے دوران ان کی آیت اللہ العظمی سید علی حسینی سیستانی سے ملاقات کو خوش آئند قرار دیا ہے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، امت واحدہ پاکستان کے سربراہ علامہ محمد امین شہیدی نے عالمی کیتھولک رہنما پوپ فرانسس کے دورہ عراق کے دوران ان کی آیت اللہ العظمی سید علی حسینی سیستانی سے ملاقات کو خوش آئند قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ آج پوپ فرانسس کی آیت اللہ العظمی سید علی حسینی سیستانی سےملاقات اس بات کو واضح کرتی ہےکہ اسلام ایک پرامن اور تمام انسانوں کےحقوق کو تحفظ فراہم کرنےوالادین ہے۔ عالمی سیاست میں دو اہم مذہبی شخصیات کی ملاقات کو سنجیدگی سے لیا جانا چاہیے۔امن کے قیام کے لئےا جتماعی کوشش ضروری ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=12638