9

صدر جامعہ روحانیت بلتستان اور کابنیہ کی صدر اسلامی تبلیغاتی مرکز گلتری شعبہ قم اور اراکین سے ملاقات

  • News cod : 12784
  • 08 مارس 2021 - 0:09
صدر جامعہ روحانیت بلتستان اور کابنیہ کی صدر اسلامی تبلیغاتی مرکز گلتری شعبہ قم اور اراکین سے ملاقات
اسلامی تبلیغاتی مرکز گلتری میڈیا سیل سے جاری بیان کے مطابق، صدر جامعہ روحانیت بلتستان اور ان کی کابنیہ سے صدر اسلامی تبلیغاتی مرکز گلتری شعبہ قم نے ملاقات کی۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی تبلیغاتی مرکز گلتری میڈیا سیل سے جاری بیان کے مطابق، صدر جامعہ روحانیت بلتستان اور ان کی کابنیہ سے صدر اسلامی تبلیغاتی مرکز گلتری شعبہ قم نے ملاقات کی۔
اس ملاقات میں اس سال رمضان المبارک، محرم الحرام اور چھٹیوں کے دوران وطن عزیز پاکستان اور خاص طور پر بلتستان میں تبلیغی سرگرمیوں سمیت مختلف ایشوز پر گفت و شنید ہوئی۔
صدر جامعہ روحانیت بلتستان مولانا شیخ محمد حسین حیدری نے اس سال گرمیوں کی چھٹیوں، رمضان المبارک اور محرم الحرام میں مبلغین کی ذمہ داریاں،خدمات اور پروگراموں کے حوالے سے مفید مشورے دیتے ہوئے تبلیغی امور میں حد الامکان تعاون اور حمایت کرنے کی مکمل یقین دہانی کرائی۔
صدر آئی پی سی برادر بشارت رحیمی نے صدر و ارکین کا از تہہ دل شکریہ ادا کرتے ہوئے اس ملاقات کو بہترین اقدام قرار دیا اور علمائے گلتری کی جانب سے حسب سابق جامعہ روحانیت کے تمام پروگرامات میں حصہ لینے اور تعاون کو جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔
ملاقات کے اخر میں دعا اور شہدائے اسلام کی ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=12784