وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ، اربیل کے بعد ، پوپ فرانسس ہیلی کاپٹر کے ذریعے موصل کے لئے روانہ ہوئے تاکہ داعش کے دہشت گردوں کے ذریعے تباہ شدہ کچھ گرجا گھروں خاص طور پر قرہ قوش چرچ کا دورہ کریں۔انہوں نے “حوش البیعۃ چرچ” میں عراقی عیسائیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مشرق وسطی میں عیسائیوں کی تعداد میں کمی بہت بڑا نقصان ہے۔
تفصیلات کے مطابق ، موصل پہنچنے پر ، پوپ فرانسس نے حوش البیعۃ چرچ میں خطاب کیا اور عیسائیوں کو موصل واپس آنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں عراق کے اندر بڑا تعاون دیکھا ہے اور مشرق وسطی میں عیسائیوں کی تعداد میں کمی بہت بڑا نقصان ہے۔
انہوں نے دہشت گردی کے نتیجے میں دنیا سے رخصت ہونے والے عیسائیوں کے لئے دعا کی اور کہاکہ الہی اقدار سے دوری برائی کے پھیلاؤ کا سبب بنی ہے۔












