9

آیت اللہ سیستانی کو ایک متواضع اور دانا شخصیت پایا،پوپ فرانسس

  • News cod : 12910
  • 09 مارس 2021 - 12:34
آیت اللہ سیستانی کو ایک متواضع اور دانا شخصیت پایا،پوپ فرانسس
پوپ فرانسیس نے ہوائی جہاز میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میں نے آیت اللہ سیستانی کو ایک متواضع اور دانا شخصیت پایا، ان سے ملاقات میرے لئے روحانی مسرت کا باعث ہوئی۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، پوپ فرانسیس نے ہوائی جہاز میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میں نے آیت اللہ سیستانی کو ایک متواضع اور دانا شخصیت پایا، ان سے ملاقات میرے لئے روحانی مسرت کا باعث ہوئی۔

پوپ فرانسیس عراق کا تین روزہ دورہ مکمل کر کے بغداد کے ہوائی اڈے سے واٹیکان روانہ ہوگئے۔ ان کے سفر کا نمایاں ترین حصہ آیت اللہ سیستانی سے ملاقات پر مشتمل تھا۔ اس ملاقات میں شیعہ مرجع نے علاقے کی مختلف اقوام و ملل پر ہونے والے ظلم و ستم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے پوپ سے درخواست کی کہ وہ یمن اور فلسطین جیسے ممالک میں پائے جانے بحرانوں کے خاتمے کے لئے زیادہ سے زیادہ تگ و دو کریں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=12910