9

چارلی ہیبڈو نے ایک بار پھر کی پیغمبر اسلام(ص) کی شان میں گستاخی

  • News cod : 1295
  • 03 سپتامبر 2020 - 2:11
چارلی ہیبڈو نے ایک بار پھر کی پیغمبر اسلام(ص) کی شان میں گستاخی

حوزہ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق فرانسیسی جریدے چارلی ہیبڈو نے ایک بار پھر پیغمبر اکرم (ص) کی شان میں گستاخانہ اقدام کرنے کی […]

حوزہ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق فرانسیسی جریدے چارلی ہیبڈو نے ایک بار پھر پیغمبر اکرم (ص) کی شان میں گستاخانہ اقدام کرنے کی جرئت کی ہے۔
ویکلی جریدے چارلی ہیبڈو نے اس ہفتے کے شمارے پر پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی شان میں گستاخانہ خاکے چھاپ دئیے ہیں۔
جریدے کا مقدمہ لکھنے والے قلمکار نے توہین آمیز خاکے چھاپ کر لکھا ہے کہ یہ تصویریں تاریخ سے متعلق ہیں اور تاریخ کو نہ ہی دوبارہ لکھا جا سکتا ہے اور نہ ہی مٹایا جا سکتا ہے۔
اس سے قبل فرانسیسی میگزین چارلی ہیبڈو نے 2015ء میں پہلی بار پیغمبر اسلام (ص) کے گستاخانہ خاکے شایع کیے تھے جس کے خلاف پوری دنیا کے مسلمانوں ںے غم و غصے کا اظہار اور شدید احتجاج کیا تھا۔ ساتھ ہی دیگر مذاہب کے پیروکاروں نے بھی اخبار کے اس فعل کی مذمت کی تھی۔
مذکورہ میگزین کے اس اہانت آمیز اقدام کے بعد پانچ سال قبل اس میگزین کی عمارت پر حملہ ہوا تھا جس میں تین حملہ آوروں سمیت ادارتی عملے کے 17افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=1295

ٹیگز