7

دور حاضر کے یزیدی فکر رکھنے والوں سے اظہار نفرت کرنا سنت حسینی ہے، حجت الاسلام علامہ وحیدی 

  • News cod : 13576
  • 19 مارس 2021 - 14:59
دور حاضر کے یزیدی فکر رکھنے والوں سے اظہار نفرت کرنا سنت حسینی ہے، حجت الاسلام علامہ وحیدی 
علامہ اشفاق وحیدی نے کہا کہ یمن عراق شام فلسطین بحرین میں ظلم اور زیادتی کردار یزیدی کی عکاسی کرتا ہےاقوام متحدہ اور عالمی ادارے ایسی قوتوں کے خلاف کاروائی کرے جو دوسرے ممالک میں مداخلت کر کے حالات خراب کر رہی ہیں.

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی مرکز العصر سوسائٹی آف آسٹریلیا میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے علامہ اشفاق وحیدی نے ولادت باسعادت تیسرے حجت خدا حصرت امام حسین ع اور باب حوائج با وفا غازی علمدار حضرت عباس علمدار کے موقع پر امام حجت عج رہبر معظم مراجع عظام علماء مدرسین و شیعان جہان کو ھدیہ تبریک پیش کرنے کے بعد حالات حاضرہ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ آج معاشرے میں شعور اور جزبہ حسینی اور بہادری حضرت عباس اجاگر کیا جائے.

اس وقت اگر دور حاضر کے یزید خوف زدہ ھیں تو حسینیت اور کردار حسینیت کی وجہ سے ہیں.ہم نے پیغام حسینی اور پیغام کربلا کو اپنی نسلوں تک منتقل کرنا ہے تاکہ حسینیت اور یزیدیت کے چہرے سے پردہ اٹھ سکے.
علامہ اشفاق وحیدی نے کہا کہ یمن عراق شام فلسطین بحرین میں ظلم اور زیادتی کردار یزیدی کی عکاسی کرتا ہےاقوام متحدہ اور عالمی ادارے ایسی قوتوں کے خلاف کاروائی کرے جو دوسرے ممالک میں مداخلت کر کے حالات خراب کر رہی ہیں.

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=13576