13

قم، مجمع طلاب شگر کی جانب سے جشن ولادت باسعادت امام حسینؑ کا انعقاد

  • News cod : 13580
  • 19 مارس 2021 - 15:13
قم، مجمع طلاب شگر کی جانب سے جشن ولادت باسعادت امام حسینؑ کا انعقاد
جشن کے خطیب حجۃ الاسلام و المسلمین سید سعید موسوی نے امام عالی مقام کی فضیلت، سیرت اور فرمودات پر روشنی ڈالی اور امام حسین علیہ السلام کے قیام کے اہداف میں سے ایک اہم ہدف توحید کا احیاء اور غیر اللہ کی بندگی سے باز رکھنے کو قرار دیتے ہوئے عقیدہ توحید کی مظبوطی اور اللہ سے توجہ ہٹا کر دوسری چیزوں کی پرستش کے اسباب کے حوالے سے اپنے زرین خیالات کا اظہار کیا۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، سوم شعبان المعظم کو مجمع طلاب شگر حوزہ علمیہ قم کی جانب سے سید الابرار، ابوالاحرار، سالار شہیدان، سرور آزادگان حضرت ابا عبد اللہ الحسین علیہ السلام کی پرنور ولادت باسعادت کی مناسبت سے ایک باوقار جشن کا اہتمام کیا گیا، جس میں حوزہ علمیہ قم کے علماء اور طلاب کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

جشن کا آغاز باقاعدہ کلام پاک سے ہوا، اس کے بعد منقبت خوان اور قصیدہ خوان حضرات نے شان اہل بیت علیہم السلام میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ جشن کے خطیب حجۃ الاسلام و المسلمین سید سعید موسوی نے امام عالی مقام کی فضیلت، سیرت اور فرمودات پر روشنی ڈالی اور امام حسین علیہ السلام کے قیام کے اہداف میں سے ایک اہم ہدف توحید کا احیاء اور غیر اللہ کی بندگی سے باز رکھنے کو قرار دیتے ہوئے عقیدہ توحید کی مظبوطی اور اللہ سے توجہ ہٹا کر دوسری چیزوں کی پرستش کے اسباب کے حوالے سے اپنے زرین خیالات کا اظہار کیا۔ یہ پر وقار جشن اور نورانی محفل دعائے خیر اور نذر امام حسین علیہ السلام کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=13580