10

نوروز کے ایام میں زیادہ عبادت الٰہی انجام دیں اور اپنے نادار و مستحق لوگوں کی دلجوئی کریں،سربراہ انجمن شرعی شیعیان کشمیر

  • News cod : 13734
  • 21 مارس 2021 - 12:48
نوروز کے ایام میں زیادہ عبادت الٰہی انجام دیں اور اپنے نادار و مستحق لوگوں کی دلجوئی کریں،سربراہ انجمن شرعی شیعیان کشمیر
حجۃ الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی نے نوروز کے ساتھ خصوصی وابستگی رکھنے والے وابستگان ولایت و امامت سے تاکید کی کہ وہ اس ایام میں زیادہ سے زیادہ عبادت الٰہی انجام دیں اور اپنے نادار و مستحق لوگوں کی دلجوئی کریں۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، انجمن شرعی شیعیان کشمیر کے صدر حجۃ الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے علامت آمد بہار، شمسی سال نو اور متعدد تاریخی واقعیات کے ساتھ منصوب نوروز عالم کے موقعہ پر دنیائے بشریت کو ہدیہ تہنیت پیش کرتے ہوئے عالم بشریت کی امن و سلامتی اور عالم اسلام کی سربلندی کے لئے دعا کی ایرانی قوم و قیادت کو انکے نئے سال پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے آغا صاحب نے انقلاب اسلامی کی سربلندی اور رہبر معظم حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای صحت و سلامتی اور عمر درازی کی دعا کی۔

آغا حسن نے کہا کہ نوروز عید فطرت ہے جب روئے زمین پر آمد بہار کی صورت میں حیات نو کے دوبارہ آثار نمایاں ہوتے ہیں زمین اپنی سالانہ گردش مکمل کرکے برج حمل میں داخل ہوتی ہے یہ لمحہ نظام شمسی میں انتہائی اہمیت کا حامل ہوتا ہے آغا صاحب نے نوروز کے ساتھ خصوصی وابستگی رکھنے والے وابستگان ولایت و امامت سے تاکید کی کہ وہ اس روز زیادہ سے زیادہ عبادت الٰہی انجام دیں اور اپنے نادار و مستحق لوگوں کی دلجوئی کریں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=13734