9

۲۳ مارچ تجدید عہد کا دن ہے، علامہ اشفاق وحیدی

  • News cod : 13837
  • 22 مارس 2021 - 10:15
۲۳ مارچ تجدید عہد کا دن ہے، علامہ اشفاق وحیدی
اگر پاکستان کی عوام کا سر فخر سے بلند نظر آتا ہے تو پاک آرمی کی انتھک کوششوں کے نتیجے میں ھے

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق امام جمعہ ملبرون اور شیعہ علماء کونسل پاکستان شعبہ آسٹریلیا کے مرکزی رہنما علامہ اشفاق وحیدی نے 23 مارچ پر اپنے خصوصی پیغام میں اظہار خیال کرتے ھوئے کہا کہ اس پر مسرت موقع پر پاکستان عوام کے ساتھ ساتھ ملک کی دفاعی فورسز کو بھی مبارک باد پیش کرتے ھیں جنہوں نے ھمیشہ ملک کے وقار اور مضبوطی کے لیے قربانیاں پیش کی آج اگر پاکستان کی عوام کا سر فخر سے بلند نظر آتا ہے تو پاک آرمی کی انتھک کوششوں کے نتیجے میں ھے.
علامہ اشفاق وحیدی نے کشمیر کے حوالے سے اشارہ کرتے ھوئے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کو کشمیری مظلوم عوام کے حقوق اور آزادی کے لیے ہر بین الاقوامی پلیٹ فارم پر عملی جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے
ریاست کے غداروں اور ملک میں مذھبی منافرت پھیلانے والوں کے ساتھ سختی کے ساتھ نمٹا جائے
جو عناصر ملک کو معاشی حوالے سے کمزور کر رہے ھیں ان پر غدار ریاست کا مقدمہ درج کیا جائے

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=13837