10

حوزہ علمیہ جامعۃ المنتظر لاہور میں محسن ملت، مرحوم اساتذہ اور ٹرسٹیز کی برسی کورونا ایس او پیز کے ساتھ منائی گئی

  • News cod : 13974
  • 23 مارس 2021 - 11:23
حوزہ علمیہ جامعۃ المنتظر لاہور میں محسن ملت، مرحوم اساتذہ اور ٹرسٹیز کی برسی کورونا ایس او پیز کے ساتھ منائی گئی
جامعۃ المنتظر میں شیخ الجامعہ علامہ اختر عباس نجفی ،محسن ملت علامہ سید صفدر حسین نجفی اور حوزہ علمیہ کے سابق منیجنگ ٹرسٹی شیخ نوازش علی مرحوم کی برسی کا اجتماع اس سال کرونا احتیاطی تدابیر کے ساتھ محدود سطح پر منعقد ہوئی.

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ، جامعۃ المنتظر میں شیخ الجامعہ علامہ اختر عباس نجفی ،محسن ملت علامہ سید صفدر حسین نجفی اور حوزہ علمیہ کے سابق منیجنگ ٹرسٹی شیخ نوازش علی مرحوم کی برسی کا اجتماع اس سال کرونا احتیاطی تدابیر کے ساتھ محدود سطح پر منعقد ہوئی.

رپورٹ کے مطابق محسن ملت علامہ سید صفدر حسین نجفی ؒ کی برسی کے موقع پر شیخ الجامعہ علامہ اختر عباس نجفی ؒ ، مرحوم اساتذہ کرام ، ٹرسٹیز اور حوزہ علمیہ جامعۃ المنتظر لاہورکے مرحوم طلاب کے ایصال ثواب کے لئے بھی فاتحہ خوانی اور مجلس رکھی گئی۔

تصویری رپورٹ|جامعۃ المنتظر میں محسن ملت، مرحوم اساتذہ اور ٹرسٹیز کی برسی کورونا ایس او پیز کے ساتھ منائی گئی

اس موقع پر جامعۃ المنتظر لاہور کے مہتمم اعلیٰ حجۃ الاسلام والمسلمین محمد افضل حیدری اور حوزہ علمیہ جامعۃ المنتظر لاہور کے ناظم اعلیٰ حجۃ الاسلام والمسلمین سید مرید حسین نقوی دیگر علماء نے محسن ملت علامہ صفدر حسین نجفی کے مزار پر پھول چڑھائے، فاتحہ خوانی کی اور بزرگ علما کی تعلیمات قرآن و اہل بیت کی ترویج میں کردار کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

اجتماع سے خطاب کرتے علمائے کرام نے محسن ملت کی شخصیت کو خراج عقیدت پیش کیا.

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=13974