9

محمد علی سدپارہ سرزمین بلتستان کی ہمت بلند اور عظیم شخصیات میں سے تھے جس کا مدفن بھی زمین کا بلندترین نقطہ قرار پایا، ڈاکٹر مشتاق حسین حکیمی

  • News cod : 14106
  • 24 مارس 2021 - 13:25
محمد علی سدپارہ سرزمین بلتستان کی ہمت بلند اور عظیم شخصیات میں سے تھے جس کا مدفن بھی زمین کا بلندترین نقطہ قرار پایا، ڈاکٹر مشتاق حسین حکیمی
محمد علی سدپارہ نے ہر بلند پہاڑ کو سر کرنے کے بعد پاکستان کا ہلالی پرچم کے ساتھ امام حسین علیہ السلام کا علم لہرا کر خود کو حسینی اور پاکستانی ہونے کا ثبوت دیا اور امام حسین کا نام کوہ پیمائی کی دنیا میں مشہور کردیا۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، جامعہ روحانیت بلتستان کے سابق جنرل سیکرٹری حجۃ الاسلام ڈاکٹر مشتاق حسین حکیمی نے جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان کی طرف سے یوم پاکستان، مرحوم محمد علی سدپارہ اور ان کے ساتھیوں کی یاد میں منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محمد علی سدپارہ بلتستان کے درخشندہ ستارہ تھے جس نے کم وقت اور کم خرچے کے ساتھ عظیم کارنامے انجام دئے۔
محمد علی سدپارہ نے ہر بلند پہاڑ کو سر کرنے کے بعد پاکستان کا ہلالی پرچم کے ساتھ امام حسین علیہ السلام کا علم لہرا کر خود کو حسینی اور پاکستانی ہونے کا ثبوت دیا اور امام حسین کا نام کوہ پیمائی کی دنیا میں مشہور کردیا۔

انہوں نے 23 مارچ یوم پاکستان کے حوالے سے قوم کو تبریک و تہنیت کے ساتھ ساتھ حکمرانوں سے کہا کہ آپ اپنی کمزوریوں کو آئین میں ترمیم کرنے کے بجائے خود میں ترمیم کرکے آئین کے مطابق چلنے کی کوشش کریں۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم میں شریک جماعتیں ذاتی مفادات کے حصول میں مشترک ہیں جس کی بنا پر سب متحد ہوکر خان صاحب کے لئے رکاوٹیں کھڑی کررہے ہیں اور اس کا بنیادی مقصد ذاتی مفادات کا حصول ہے۔
آپ نے گلگت بلتستان میں مذھبی سیاست کے مستقبل کو روشن قرار دیتے ہوئے مذہبی پارٹیوں کو مشترک مفادات پر اتحاد اور وحدت کے ساتھ چلنے پر زور دیا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=14106

آپکی رائے

  1. ماشاءاللہ۔بہت زبردست