11

عراقی وزیر داخلہ کی روضہ مبارک حضرت عباسؑ میں حاضری

  • News cod : 14129
  • 24 مارس 2021 - 13:56
عراقی وزیر داخلہ کی روضہ مبارک حضرت عباسؑ میں حاضری
اس موقع پر وزیر داخلہ نے روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے سیکرٹری جنرل سید محمد اشیقر اور مجلس ادارہ کے بعض ارکان سے ملاقات کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، عراق کے وزیر داخلہ عثمان الغانمی نے بروز سوموار (8 شعبان 1442هـ) بمطابق (22 مارچ 2021 ء) کو روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) حاضری دی۔

زیارت کرنے کے بعد وزیر داخلہ نے روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے سیکرٹری جنرل سید محمد اشیقر اور مجلس ادارہ کے بعض ارکان سے ملاقات کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔

اس ملاقات کے اختتام پر وزیر داخلہ نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران عراقی معاشرے کو جدید اور وسیع تر خدمات کی فراہمی کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کی کاوشوں کو بے حد سراہا اور اسے سب کے لیے نمونہ عمل قرار دیا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=14129