9

کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگرد نے دن دیہاڑے شیعہ نوجوان کو کلہاڑی کے وار کرکے شہید کردیا

  • News cod : 14202
  • 26 مارس 2021 - 9:22
کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگرد نے دن دیہاڑے شیعہ نوجوان کو کلہاڑی کے وار کرکے شہید کردیا
بھرے مجمعے میں ہونے والے قتل کے اس لرزہ خیز واقعہ نے انسانیت کا سر شرم سے جھکا دیا

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، شورکوٹ کے نواحی علاقے میرک سیال میں محلہ قریشیاں والا کے رہائشی تقی عباس شاہ کو قائم بھروانہ کے قریب دن دیہاڑے کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگرد لیاقت عرف بھولی نے کلہاڑی کے پے در پے وار کرکے شہید کر دیا، بھرے مجمعے میں ہونے والے قتل کے اس لرزہ خیز واقعہ نے انسانیت کا سر شرم سے جھکا دیا۔ تفصیل کے مطابق ایک سال قبل محلہ قریشیاں کے رہائشی تقی عباس شاہ قریشی پر جھوٹا گستاخی صحابہ کا مقدمہ درج کرایا گیا، جس کے بعد پولیس نے اُسے چار ماہ بعد رہا کر دیا، رہائی کے بعد کالعدم عناصر کی جانب سے مقتول کو مسلسل قتل کی دھمکیاں ملتی رہیں، جبکہ گذشتہ روز کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگرد لیاقت عرف بھولی نے قائم بھروانہ کے قریب مقتول کو دن دیہاڑے کلہاڑیوں کے وار کرکے شہید کر دیا گیا، جبکہ اہل علاقہ کی بڑی تعداد خاموش تماشائی بنی رہی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=14202