8

عراق میں آسٹریلین سفیر کی آیت اللہ العظمی حافظ بشیر نجفی سے ملاقات

  • News cod : 14415
  • 29 مارس 2021 - 15:54
عراق میں آسٹریلین سفیر کی آیت اللہ العظمی حافظ بشیر نجفی سے ملاقات
اس موقع پر حضرت آیت اللہ حافظ بشیر نجفی نے کہاکہ دونوں ملکوں کےدرمیان دوستانہ تعلقات کو دونوں ملکوں کی عوام کی مصلحتوں کو مد نظررکھ کرمزید مضبوط کیا جائے اور آج کی دنیا سے بے روزگاری کےخاتمے، صناعت اورزراعت کےمیدان میں ترقی کے لئےعراق کےساتھ کھڑا ہونا چاہئے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، عراق میں آسٹریلیا کی سفیر محترمہ گانلی نے ایک وفد کے ہمراہ حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ حافظ بشیر حسین نجفی سے مرکزی دفتر نجف اشرف میں ملاقات ہے۔

اس موقع پر حضرت آیت اللہ حافظ بشیر نجفی نے کہاکہ دونوں ملکوں کےدرمیان دوستانہ تعلقات کو دونوں ملکوں کی عوام کی مصلحتوں کو مد نظررکھ کرمزید مضبوط کیا جائے اور آج کی دنیا کو بے روزگاری کےخاتمے، صناعت اورزراعت کےمیدان میں ترقی کے لئےعراق کےساتھ کھڑا ہونا چاہئے۔

مرجع عالی قدر نے امید کا اظہار کیا کہ عراق مکمل استقلالیت اور اہل وطن کےدرمیان باہمی اتحاد واتفاق اورسیاست کے میدان میں بھی اپنے پیروں پرکھڑا رہیگا۔

انہوں نے مزید کہاکہ ہم ہران کوششوں کوخیرمقدم کہتےہیں کہ جس کے نتیجے میں اقتصاد، زراعت،صناعت کے شعبوں میں عراق کے ساتھ تعاون ہو، انہوں نے دونوں ملکوں کو دعوت دی کہ وہ دونوں ملکوں کی عوام کی مصلحتوں کو مد نظررکھتے ہوئےحقیقی عملی اقدام پر گامزن رہیں۔

مرجع عالی قدر نے اس ملاقات میں انسان، اسکے مقدسات، ان کی ثقافت، انکےعقائد اورانکی شناخت و پہچان کی رعایت پر تاکید فرماتے ہوئے بیان کیا کہ ادیان سماویہ کےماننے والوں کا ہدف الحاد کی روک تھام،انسان کا احترام، ظلم سے بیزاری اور اسکا قلع قمع ہونا چاہئےساتھ ساتھ انسانیت کے درمیان کسی بھی طرح کی فردی،اجتماعی یا ملکی گروہ بندی کو ہوا نہیں دیا جانا چاہئے۔

انہوں نے مزید کہاکہ نجف اشرف کا ادیان سماویہ کے ماننے والوں سے آپسی بات چیت میں بڑا کردارہے۔ مرجع عالی قدر نےعراق اور نجف اشرف کی تاریخ اور اسکی قداست بیان کرتےہوئے کہاکہ یہ ہمیشہ رعایت کےلئے حاضر ہے اور عراق میں اقلیتوں کےحقوق کی حفاظت میں سرگرم عمل ہے اسلئےعراق میں چاہےوہ کسی بھی دین ومذہب کا ماننےوالا ہواسے اپنے مذہبی رسومات کی ادائیگی کی اپنے دین کی پابندی کی حدود میں مکمل آزادی ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=14415