17

جامعہ خدیجۃ الکبریٰ سرینگر میں میلاد حضرت امام مہدی عج کی مناسبت سے محفل کا انعقاد+تصاویر

  • News cod : 14518
  • 31 مارس 2021 - 15:18
جامعہ خدیجۃ الکبریٰ سرینگر میں میلاد حضرت امام مہدی عج کی مناسبت سے محفل کا انعقاد+تصاویر
ولادت باسعادت حضرت امام مہدی (عج) کے سلسلے میں سادات محلہ احمد پورہ میں جامعہ خدیجة الکبریٰ صلوۃ اللہ علیہا کے زیر اہتمام ایک محفل کا انعقاد کیا گیا، جس میں مقامی خواتین کے علاوہ طالبات کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، ولادت باسعادت حضرت امام مہدی (عج) کے سلسلے میں سادات محلہ احمد پورہ میں جامعہ خدیجة الکبریٰ صلوۃ اللہ علیہا کے زیر اہتمام ایک محفل کا انعقاد کیا گیا، جس میں مقامی خواتین کے علاوہ طالبات کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

محفل میلاد میں قم المقدس ایران سے فارغ التحصیل معلمات وفاضلات نے خطابات کئے ۔انہوں نے فلسفہ غیبت اور عصر حاضر کے خواتین کی ذمہ داریوں کے موضوعات پر مفصل روشنی ڈالی ۔

انہوں نے کہا کہ دور حاضر میں خواتین کو جن مسائل و مشکلات کا سامنا ہے ان کا مقابلہ کرنے کے لئے زینبیؑ اور فاطمی کردار اپنانے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر پردہ کے خلاف سازشیں رچائی جارہی ہیں ان سازشوں کو ناکام بنانا ہمارا اولین فریضہ ہے اس کے لئے خواتین کو چاہئے کہ وہ ہر حال میں پردہ کا محافظ بن جائیں ۔

مقررین نے کہا کہ منتظرین امام کا فریضہ ہے کہ وہ رسمی دینداری سے کنارہ کشی اختیار کرتے ہوئے رزمی دینداری کو اپنا شعار بنائیں اور اپنے صفوں میں فکری بیداری کا انقلاب برپا کریں ۔

انہوں نے کہا کہ سماجی اور اخلاقی برائیوں سے معاشرہ تشویشناک حد تک آلودہ ہوچکا ہیں دورنو کے نام پر ہماری بیٹیاں تمام اسلامی ،انسانی و اخلاقی اقدار کو پائمال کررہے ہیں لیکن افسوس کا مقام ہے والدین اور سماج کے ذی شعور افراد خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں ۔

انہوں نے دنیا بھر کی خواتین سے سیرت حضرت فاطمہ زہرا ؑ اپنانے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کے بقا ءکا راز سیرت فاطمی و کردار زینبیؑ میں مضمر ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=14518