7

آیت اللہ اعرافی کا شیخ نوروز علی نجفی کی رحلت پر علماء اور حوزہ ہائے علمیہ پاکستان سے اظہار تعزیت

  • News cod : 14775
  • 04 آوریل 2021 - 11:10
آیت اللہ اعرافی کا شیخ نوروز علی نجفی کی رحلت پر علماء اور حوزہ ہائے علمیہ پاکستان سے اظہار تعزیت
آیت اللہ اعرافی نے کہاکہ اس پرہیزگار عالم نے اپنی عظیم زندگی کو اسلامی علوم اور معارف اہل بیت علیہم السلام کی ترویج اور فروغ کے ساتھ طالب علموں کی تدریس، تربیت اور پاکستان میں اسلامی تعلیم کی ترویج کیلئے صرف کردیا۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی دینی مدارس کے سربراہ آیت اللہ علی رضا اعرافی نے ایک پیغام میں حجت الاسلام و المسلمین استاد شیخ نوروز علی نجفی کی رحلت پر علماء اور حوزہ ہائے علمیہ پاکستان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ حوزہ ہائے علمیہ پاکستان کے مایہ ناز استاد اور ممتاز عالم دین جناب حجت الاسلام و المسلمین شیخ نوروز علی نجفی (رح) کی رحلت کی خبر سن کر نہایت افسوس ہوا۔ اس پرہیزگار عالم نے اپنی عظیم زندگی کو اسلامی علوم اور معارف اہل بیت علیہم السلام کی ترویج اور فروغ کے ساتھ طالب علموں کی تدریس، تربیت اور پاکستان میں اسلامی تعلیم کی ترویج کیلئے صرف کردیا۔اس عظیم عالم دین کی جدائی پر مرحوم و مغفور کے خاندان سمیت دیگر پسماندگان،شاگردوں،علماء اور مدارس دینیہ پاکستان کی خدمت میں تعزیت عرض کرتا ہوں اور دعا گو ہوں کہ اللہ تعالیٰ  مرحوم و مغفور اپنے جوار رحمت میں بلند مقام بخشے اور ان کے تمام لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے! آمین

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=14775