8

عرب ممالک استعماری ممالک کی بلیک میل سے نجات کے لئے ایران سے تعلقات کو معمول پر لائیں، سربراہ جے یو پی

  • News cod : 14808
  • 04 آوریل 2021 - 17:19
عرب ممالک استعماری ممالک کی بلیک میل سے نجات کے لئے ایران سے تعلقات کو معمول پر لائیں، سربراہ جے یو پی
پیر محمد معصوم حسین نقوی نے کہا کہ ایران دنیا میں ابھرتی ہوئی عسکری طاقت ہے،جس نے امریکی دباو کو مسترد کرکے خود مختاری کی پالیسی اختیار کی۔اس کا چین اور روس کے ساتھ سفارتی تعلق پاکستان کے بھی مفاد میں ہوگا۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، جمعیت علمائے پاکستان کی سربراہ پیر محمد معصوم حسین نقوی نے چین اور ایران کے درمیان ایٹمی معاہدے کو دنیا میں طاقت کے توازن کے لیے قابل تحسین اقدام قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ پاکستان کو بھی امریکی غلامی سے نجات کے لئے اس معاہدے میں شامل ہونا چاہیے۔امریکہ نے پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں پر ہونے والی کانفرنس میں نظر انداز کرکے پی ٹی آئی حکومت کی ناکام خارجہ پالیسی کو بے نقاب کر دیا ہے۔ پاکستان کو امریکہ کی بجائے چین ،روس، ترکی اور ایران سے اپنے تعلقات کو بہتر بنانے پر توجہ دینی چاہیے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سیل کی طرف سے جاری بیان میں کیا۔پیر معصوم نقوی نے کہا کہ ملکی مفاد اسی میں ہے کہ پاکستان امریکہ کی طرف جھکاو اور غلامی کی بجائے، آزاد خارجہ پالیسی اختیار کرے۔

انہوں نے کہا کہ ایران دنیا میں ابھرتی ہوئی عسکری طاقت ہے،جس نے امریکی دباو کو مسترد کرکے خود مختاری کی پالیسی اختیار کی۔اس کا چین اور روس کے ساتھ سفارتی تعلق پاکستان کے بھی مفاد میں ہوگا۔پیر معصوم نقوی نے عرب ممالک کو مشورہ دیا ہے کہ وہ امریکہ اور اسرائیل کی کاسہ لیسی کی بجائے ،ایران سے اپنے تعلقات کو معمول پر لائیں۔ انہیں استعماری ممالک کی بلیک میل سے نجات مل جائے گی۔ مضبوط ایران امریکہ کی موت اور عرب ممالک کی خوشحالی کا پیغام ہوگا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=14808