11

ولادت امام زمانؑ اور مجمع طلّاب المیثاق کے نئے صدر کی حلف برداری کے حوالے سے مشہد مقدس میں تقریب+تصاویر

  • News cod : 14874
  • 05 آوریل 2021 - 12:24
ولادت امام زمانؑ اور مجمع طلّاب المیثاق کے نئے صدر کی حلف برداری کے حوالے سے مشہد مقدس میں تقریب+تصاویر
منجی عالم بشریت، قطب عالم امکان حضرت امام زمان (عج) کی ولادت با سعادت اور مجمع طلّاب المیثاق کے نئے صدر حجّۃ الاسلام شیخ عارف حسین زاہدی کی حلف برداری کے حوالے سے مشہد مقدس میں ایک محفل کا انعقاد کیا گیا۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، منجی عالم بشریت، قطب عالم امکان حضرت امام زمان (عج) کی ولادت با سعادت اور مجمع طلّاب المیثاق کے نئے صدر حجّۃ الاسلام شیخ عارف حسین زاہدی کی حلف برداری کے حوالے سے مشہد مقدس میں ایک محفل کا انعقاد کیا گیا۔اس محفل میں مجمع طلاب المیثاق کے اراکین کے علاوہ کثیرتعداد میں مہمانان گرامی شریک ہوئے۔ حجۃ الاسلام والمسلمین حسینی مازینانی مسئول امور فرہنگی جامعۃ المصطفٰی العالمیہ خراسان اور ان کے معاون محترم دستمراد اس تقریب کےمہمانان خصوصی تھے۔
محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا جس کی سعادت برادر شیخ مہدی انصاری نے حاصل کی۔ اس کے بعد برادر شیخ اسحاق شاکری نے مدحت اہل بیت (ع) کے ذریعے محفل کو رونق بخشی۔
حجۃ الاسلام والمسلمین حسینی مازینانی نے اپنے خطاب میں طلّاب کی باہمی اتفاق و اتحاد پر زور دیا اور المیثاق کی فعالیتوں کو بھی سراہا۔ سابق صدر مجمع طلّاب المیثاق حجّۃ الاسلام شیخ محمّد نذیر مدبّری نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا اور تمام مہمانان گرامی اور طلّاب المیثاق کا شکریہ ادا کیا۔
نئے صدر کی حلف برداری سے پہلے سابق صدر اور کابینہ کے اراکین میں سے نمایاں کارکردگی دکھانے والے بعض برادران کا شکر وسپاس بجالاتے ہوئے مجمع کی طرف سے انہیں لوح تقدیر پیش کی گئی۔
تقریب کے اختتام پر حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ حسن حافظی نے المیثاق کے نئے میرکاروان حجۃ الاسلام شیخ عارف حسین زاہدی سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=14874