22

معروف شاعر سید نوشے رضا المعروف رضا سرسوی انتقال کرگئے

  • News cod : 14938
  • 06 آوریل 2021 - 0:04
معروف شاعر سید نوشے رضا المعروف رضا سرسوی انتقال کرگئے
ہندوستان کے مشہورو معروف شاعر اہلبیت سید نوشے رضا المعروف رضا سرسوی کچھ دیر قبل انتقال کر گئے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، ہندوستان کے مشہورو معروف شاعر اہلبیت سید نوشے رضا المعروف رضا سرسوی کچھ دیر قبل انتقال کر گئے۔

مرحوم ایک، شستہ و شگفتہ اخلاق کے حامل، وجیہ وپروقار، متقی و پر ہیز گار،صاحب دل وصاحب حال علم وفن کے سفیر،اپنی ذات میں بے نظیر،دین اسلام کے مخلص و ہمدرد اور اہل بیت رسول کے وفادار اور شیدایی تھے۔

ہم وفاق ٹائمز کی جانب سے اس سانحہ ارتحال پر تمام سوگوار و لواحقین کی خدمت میں تسلیت و تعزیت پیش کرتے ہوئے بارگاہِ خداوندی میں دعا گو ہیں کہ خداوندعالم آپ سبھی حضرات بالخصوص پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین ثم آمین

شاعر اہلبیت رضا سرسوی مرحوم کی تدفین کل بروز منگل 4 بجے سہ پہر سرسی سادات میں ادا کی جائے گی۔

مرحوم

“موت کی آغوش میں جب تھک کے سو جاتی ہے ماں”

“دن ڈھلے جب کر کے مزدوری رضا آتا ہے باپ”

“گونجی بوقتِ عصر صدا میں حسینؑ ہوں”

“علی والے جہاں بیٹھے وہی جنت بنا بیٹھے”

سمیت متعدد نوحوں اور منقبتوں کے خالق تھے۔

 

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=14938