16

پاکستانی زائرین کے ایک وفد کی آیت اللہ العظمیٰ حافظ بشیر نجفی سے ملاقات

  • News cod : 15052
  • 07 آوریل 2021 - 16:44
پاکستانی زائرین کے ایک وفد کی آیت اللہ العظمیٰ حافظ بشیر نجفی سے ملاقات
پاکستان سے آئے ہوئے زائرین کے ایک وفد نے آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی سے ان کے مرکزی دفتر نجف اشرف میں ملاقات کی ہے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ، پاکستان سے آئے ہوئے زائرین کے ایک وفد نے آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی سے ان کے مرکزی دفتر نجف اشرف میں ملاقات کی ہے۔

اس ملاقات میں آیت اللہ حافظ بشیر نجفی نے کہا کہ زائرین جب مولا حسین علیہ السلام کی زیارت کریں تو ان کو حضرت علی اصغر علیہ السلام کا واسطہ دیں کہ مولا حسین علیہ السلام آپ کو مولا علی اصغر علیہ السلام کا واسطہ آپ میرے گذشتہ گناہ خدا سے شفاعت کر کے معاف کروا دیں میں آئندہ گناہ نہیں کروں گا۔

انہوں نے مزید کہاکہ آپ مولا علی علیہ السلام کو بھی حضرت علی اصغر علیہ السلام کا واسطہ دیں اور ان سے بھی اپنے گناہوں کی مغفرت کے سلسلے میں شفاعت طلب کریں۔

آخر میں آیت اللہ نجفی نے کہاکہ اگر ہم میں ان پاکیزہ ہستیوں کے در پر جانے کے بعد بھی کوئی تبدیلی نہ آئے تو پھر کہاں بدلیں گے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=15052