16

علامہ شیخ نوروز علی نجفی کی یاد میں مجلس ترحیم کا انعقا+تصاویر

  • News cod : 15266
  • 10 آوریل 2021 - 16:23
علامہ شیخ نوروز علی نجفی کی یاد میں مجلس ترحیم کا انعقا+تصاویر
جامعہ المصطفیٰ کراچی میں بزرگ عالم دین حجت الاسلام والمسلمین شیخ نورز علی نجفی کی یاد میں مجلس ترحیم کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں کراچی بھر سے علماء، طلباء، زعماء اور نوجوانوں نے شرکت کی۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق،جامعہ المصطفیٰ کراچی میں بزرگ عالم دین حجت الاسلام والمسلمین شیخ نورز علی نجفی کی یاد میں مجلس ترحیم کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں کراچی بھر سے علماء، طلباء، زعماء اور نوجوانوں نے شرکت کی۔

علماء کرام نے آپ کی شخصیت پر مفصل روشنی ڈالی۔ اور حجت الاسلام شیخ عباس رئیسی نے کہا کہ علامہ شیخ نورز علی نجفی علم و استقامت کے پیکر تھے اور ملک بھرکے طلباء میں سب سے زیادہ ہر دلعزیز شخصیت تھے۔
مجلس ترحیم سے پہلے مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی جس میں علماء، طلباء اور عوام و خواص کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=15266