32

فرانسیسی جریدے میں رسول پاک ﷺاورسوئڈن میں قرآن کی بحرمتی کے خلاف ایم ڈبلیوایم کا ملک گیر احتجاج

  • News cod : 1537
  • 04 سپتامبر 2020 - 16:33
فرانسیسی جریدے میں رسول پاک ﷺاورسوئڈن میں قرآن کی بحرمتی کے خلاف ایم ڈبلیوایم کا ملک گیر احتجاج
حوزہ ٹائمز|فرانسیسی جریدے میں خاتم النبین حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت اور سویڈن میں قران پاک جلائے جانے کے روح فرسا واقعات کے خلاف مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام اسلام آباد، کراچی،لاہور،پشاور،ملتان ،کوئٹہ، گلگت بلتستان اور آزادکشمیر سمیت ملک کے مختلف شہروں میں پُرامن احتجاجی مظاہرے کیے گئے.

حوزہ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق فرانسیسی جریدے میں خاتم النبین حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت اور سویڈن میں قران پاک جلائے جانے کے روح فرسا واقعات کے خلاف مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام اسلام آباد، کراچی،لاہور،پشاور،ملتان ،کوئٹہ، گلگت بلتستان اور آزادکشمیر سمیت ملک کے مختلف شہروں میں پُرامن احتجاجی مظاہرے کیے گئے جن میں مرکزی، صوبائی اور ضلعی رہنماﺅں سمیت کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔”روز حرمت قران و ناموس رسالت“ کے عنوان سے ہونے والے احتجاج کے شرکاءنے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس میں اسلام دشمن صیہونی و نصرانی قوتوں کے خلاف نعرے درج تھے۔مظاہرین نے عالم استعماری و طاغوتی طاقتوں کے خلاف فلک شگاف نعرے بھی لگائے اور گستاخی کے مرتکب افراد کے خلاف ان کی حکومتوں سے عالمی قانون کے تحت سخت کاروائی کا مطالبہ بھی کیا۔اسلام آباد سے احتجاجی مظاہرے کا آغاز امام بارگاہ اثنا عشری جی سکس ٹو سے ہوا جس میں مرکزی رہنماﺅں اور ضلعی عہدیدران سمیت کارکنان کی بڑی تعداد شریک تھی۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی رہنماعلامہ محمد اقبال بہشتی نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقوام عالم کو دوہرا معیار ترک کرنا ہو گا۔ دین اسلام کی تضحیک اور امت مسلمہ کی مسلسل کردار کشی شدید تہذیبی تصادم کی راہ ہموار کر رہی ہے۔جو عالمی طاقتیں مختلف مذاہب کے درمیان نفرت کی آگ بھڑکانے میں مصروف ہیں ان کا دامن بھی اس آگ سے محفوظ نہیں رہے گا۔انہوں نے کہا کہ دین اسلام کے مقدسات کی توہین دنیا کے دو ارب مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو بھڑکانے کے مترادف ہے۔عالم اسلام کو بے بس سمجھنے والے احمق اور عالمی امن کے دشمن ہے، انہوں نے کہا کہ فرانس اور سویڈن گستاخی کے مرتکب عناصر کو قومی مجرم قرار دے کر دے کر ان کے خلاف فوری کاروائی کا اعلان کریں ۔اسلام کے خلاف مجرمانہ سرگرمیوں کا دفاع کرنے والی ریاستوں سے ہر قسم کے سفارتی و تجارتی تعلقات کا خاتمہ عالم اسلام کی غیرت کا تقاضہ ہے ۔

انہوں نے کہا کہ عالم اسلام کو دوٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے اقوام عالم کو متنبہ کرنا ہو گاکہ جو دین اسلام کی توہین کسی بھی صورت برداشت نہیں جو بھی ملک دین اسلام کی تضحیک کا ارتکاب کرے گا اس کی مصنوعات سمیت ہر چیز کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے گامجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما ملک اقرار حسین نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزادی اظہار رائے کے نام پر کسی کے عقائد یا مذہب پر حملہ نہیں کیا جا سکتا۔ان ہتھکنڈوں کے پس پردہ وہ طاغوتی طاقتیں ہیں دین جو دین اسلام کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے شدید خوفزدہ ہیں۔مسلمانوں کے مقدسات کو اسی مذہبی تعصب کی بنیاد پر نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جن مسلمان حکمرانوں کے دلوں میں ایمان کی ذرا سے بھی رمق باقی ہے وہ یقیناََیہود و نصاری سے تعلقات پر حرمت رسول کو مقدم سمجھتے ہیں اور اس ناپاک جسارت کے خلاف اپنی آواز بلند کریں گے۔نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی شان میں گستاخی کوئی بھی مسلمان برداشت نہیں کر سکتاعلامہ ضیغم عباس نے کہا کہ باطل قوتیں عالم اسلام کے مقابلے میں مجتمع ہورہی ہیں۔امت مسلمہ کو چاہیے کہ وہ باہمی اختلافات کو فراموش کر کے دین اسلام کے پرچم تلے یک جان ہو ں۔عالم اسلام کے مابین انتشار اور رنجشیں صیہونی و نصرانی طاقتوں کی سب سے بڑی کامیابی ہے۔ جو عالمی طاقتیں مسلمانوں کو ان کے فروعی اختلافات میں الجھا کر ایک دوسرے کے خلاف صف آرا کرنا چاہتی ہیں انہیں دانش و بصیرت سے شکست دینا ہو گی۔عالم اسلام کے اتحاد دشمنانان اسلام کی پیٹھ پر ننگی تلوار ثابت ہو سکتا ہے. تقریب سے جانثاران اہلبیت کے زاہد جعفری،انجینئر سید ظہیر حسین نقوی سمیت دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=1537

ٹیگز