15

سکردو میں استقبال ماہ رمضان و تربیت نسل جوان تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

  • News cod : 15370
  • 12 آوریل 2021 - 17:35
سکردو میں استقبال ماہ رمضان و تربیت نسل جوان تربیتی ورکشاپ کا انعقاد
مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے صوبائی سیکریٹریٹ میں ضلع کھرمنگ کی کابینہ کے لئے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ ماہ تربیت و تزکیہ رمضان المبارک کی آمد کے موقع پر استقبال ماہ رمضان وتربیت نسل جوان تربیتی ورکشاپ میں ضلعی کابینہ کے معزز اراکین نے شرکت کی۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے صوبائی سیکریٹریٹ میں ضلع کھرمنگ کی کابینہ کے لئے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ ماہ تربیت و تزکیہ رمضان المبارک کی آمد کے موقع پر استقبال ماہ رمضان وتربیت نسل جوان تربیتی ورکشاپ میں ضلعی کابینہ کے معزز اراکین نے شرکت کی۔

تربیتی ورکشاپ سے صوبائی سیکریٹری جنرل آغا سید علی رضوی،ڈپٹی سیکرٹری جنرل شیخ احمدعلی نوری، سیکریٹری جنرل ضلع سکردو شیخ فدا ذیشان، صوبائی سیکریٹری تنظیم سازی آغا ھادی الحسینی اور معروف سماجی فکری شخصیت جناب کاچو زاہد علی خان نے خطاب کیا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=15370