8

پاراچنار، مجلس علمائے اہلبیت (ع) کے زیراہتمام استقبال رمضان سیمینار

  • News cod : 15382
  • 13 آوریل 2021 - 13:15
پاراچنار، مجلس علمائے اہلبیت (ع) کے زیراہتمام استقبال رمضان سیمینار
مقررین کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک ہمیں صبر و برداشت کا درس دیتا ہے، اس لئے اس مبارک مہینے میں صبر و برداشت سے کام لینے کی ضرورت ہے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، پاراچنار کے علماء کرام نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران ہمیں صبر و برداشت سے کام لینا چاہیئے اور انسانیت کی خدمت سے سرشار ہوکر یہ ایام رضائے الہیٰ کے لئے صرف کرنا چاہیئے۔ پاراچنار میں مجلس علمائے اہلیبتؑ کے کانفرنس ہال میں منعقدہ استقبال رمضان سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سید محمد حسین طاہری، حاجی عابد حسین، حاجی سید اکبر حسین، علامہ احمد علی روحانی اور علامہ اسد علی نے کہا کہ روزہ صرف بھوک و پیاس کا نام نہیں بلکہ انتہائی برکتوں اور فضیلتوں کا مہینہ ہے اور اس مبارک مہینے میں خود سے زیادہ دوسرے ضرورتمندوں کا خیال رکھنے کی ضرورت ہے تاکہ اس بابرکت مہینے میں بہتر طریقے سے اللہ کی خوشنودی حاصل کی جا سکے۔ مقررین کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک ہمیں صبر و برداشت کا درس دیتا ہے، اس لئے اس مبارک مہینے میں صبر و برداشت سے کام لینے کی ضرورت ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=15382