10

رمضان المبارک ضیافت الہی کامہینہ ہے، علامہ ساجد نقوی

  • News cod : 15650
  • 17 آوریل 2021 - 2:04
رمضان المبارک ضیافت الہی کامہینہ ہے، علامہ ساجد نقوی
قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہاکہ جو شخص ماہ صیام میں مریض ہو اور آئندہ رمضان تک روزہ نہ رکھ سکتا ہووہ اپنے ایک دن کے روزہ کے بدلے فدیہ ادا کر ئے گاجو فی یوم750گرام گندم یا جویا کھانا مستحق کو دے گا فدیہ کی قیمت ادا نہیں کی جا سکتی ۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، رمضان المبارک ضیافت الہی کامہینہ ہے ۔رمضان المبارک خداوند تعالیٰ کی طرف سے اپنے بندوں کےلئے مہمان نوازی کا مہینہ ہے ۔کہ جس کے دن بہترین دن ،جس کی راتیں بہترین راتیں اورجس کے لمحے بہترین لمحے ہیں۔رمضان المبارک انسان کو اپنی نیت کو خالص کرنے اور گناہوں سے بچنے کا بہترین موقع فراہم کرتا ہے صرف روزہ ہی ایک ایسی عبادت ہے جس میں ریاکاری نظر نہیں آتی ۔روزہ کے ظاہری آثارنہیں ہوتے اس لئے شاید یہ خالص ترین عبادت شمار ہوتی ہے۔رمضان المبارک کی بے انتہا فضیلتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے انسان کو کمر ہمت باندھتے ہوئے اس ماہ کی فیوض و برکات سے بھرپر استفادہ کرنا چاہیے تاکہ یہ توشہ اس کی دنیا و آخرت کے لئے مفید ثابت ہواس ماہ مبارک میں ہرصحت مند مسلمان کو روزہ کے فرض کی ادائیگی پر انتہائی سختی سے عمل پیرا ہونا چاہیے۔

قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہاکہ جو شخص ماہ صیام میں مریض ہو اور آئندہ رمضان تک روزہ نہ رکھ سکتا ہووہ اپنے ایک دن کے روزہ کے بدلے فدیہ ادا کر ئے گاجو فی یوم750گرام گندم یا جویا کھانا مستحق کو دے گا فدیہ کی قیمت ادا نہیں کی جا سکتی ۔ جومریض ماہ رمضان کے بعد صحت مند ہو جائے اسے فدیہ کے علاوہ روزوں کی قضا بھی بجا لانا ہوگی ۔جس شخص نے ماہ رمضان کا روزہ جان بوجھ کر نہ رکھاہو یا کھول دیا ہو تواس کا کفارہ دو مہینے لگاتار روزے رکھنا یا 60مساکین کو پیٹ بھر کے کھانا کھلانا ہے ایک مسکین کے لئے کھانا 750گرام گندم یا جو یا ان اجناس کی قیمت ہو گی اس طرح 60مساکین کےلئے 45کلو گندم یا جو یا اس کی قیمت ادا کر نا ہو گی جو مقامی مارکیٹ کے نرخ کے مطابق ہو گی ۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=15650