9

امام رضاؑ کا حرم ہمیشہ اردو زبان زائرین کے لئے بہترین میزبان بنا ہے، پاکستانی سفیر

  • News cod : 15678
  • 17 آوریل 2021 - 14:01
امام رضاؑ کا حرم ہمیشہ اردو زبان زائرین کے لئے بہترین میزبان بنا ہے، پاکستانی سفیر
ایران میں پاکستان کے سفیر رحیم حیات قریشی نے حضرت امام رضا علیہ السلام کے حرم کی زیارت کے موقع پر کہا کہ پاکستان کے عوام ، اہل بیت عصمت و طہارت سے بے پناہ محبت کرتے ہیں اور اسی لئے ہر سال سات لاکھ پاکستانی زائرین، ائمہ اطہار کی زیارت کے لئے عراق کے سفر اور امام حسین علیہ السلام کی زیارت کے بعد قم اور مشہد کا سفر کرتے ہيں اور اس وقت بھی وہ کرونا کی وجہ سے پیدا ہونے والے حالات میں بہتری کا انتظار کر رہے ہیں تاکہ زیارت کا سلسلہ پھر سے شروع کر سکیں.

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، ایران میں پاکستان کے سفیر رحیم حیات قریشی نے حضرت امام رضا علیہ السلام کے حرم کی زیارت کے موقع پر کہا کہ ایران اور پاکستان مشترکہ تاریخ و تمدن اور ایک دین کے حامل ہیں اور رسول خدا صلی اللہ ‏علیہ و آلہ و سلم سے محبت کرتے ہيں ۔
انہوں نے کہا کہ دونوں اسلامی ممالک بہت زیادہ دینی، ثقافتی اور تہذیبی اشتراکات کے حامل ہيں ۔
پاکستانی سفیر نے کہا کہ پاکستان کے عوام ، اہل بیت عصمت و طہارت سے بے پناہ محبت کرتے ہیں اور اسی لئے ہر سال سات لاکھ پاکستانی زائرین، ائمہ اطہار کی زیارت کے لئے عراق کے سفر اور امام حسین علیہ السلام کی زیارت کے بعد قم اور مشہد کا سفر کرتے ہيں اور اس وقت بھی وہ کرونا کی وجہ سے پیدا ہونے والے حالات میں بہتری کا انتظار کر رہے ہیں تاکہ زیارت کا سلسلہ پھر سے شروع کر سکیں ۔
رحیم حیات قریشی نے کہا کہ آستان قدس رضوی ہمیشہ اردو زبان زائرین کے لئے اچھا میزبان بنا ہے اور وہ ان زائرین کو خاص سہولتیں مہیا کراتا ہے جن میں سے اردو زبان زائرین کے لئے ایک روا‍ق کو مخصوص کرنا اور مختلف مواقع پر خصوصی پروگراموں کا انعقاد شامل ہے ۔
انہوں نے میر جاوہ کی سرحد پر پاکستانی زائرین کے لئے امام رضا علیہ السلام کمپلیکس کی تعمیر کو آستان قدس رضوی کے قابل قدر اقدامات میں سے قرار دیا اور کہا کہ اس کمپلیکس کی وجہ سے میر جاوہ سرحد پر پاکستانی زائرین کے لئے بہتر حالات پیدا ہو جائيں گے ۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=15678