8

سپاہ قدس کے “ڈپٹی کمانڈر جنرل حجازی” خالق حقیقی سے جاملے

  • News cod : 15774
  • 19 آوریل 2021 - 3:18
سپاہ قدس کے “ڈپٹی کمانڈر جنرل حجازی” خالق حقیقی سے جاملے
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق سپاہ قدس کے ڈپٹی کمانڈر جنرل سید محمد حسین زادہ حجازی طویل مجاہدانہ زندگی گزارنے کے بعد اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔ وہ دل کے عارضے میں مبتلا تھے۔

وفاق ٹائمز- سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق سپاہ قدس کے ڈپٹی کمانڈر جنرل سید محمد حسین زادہ حجازی طویل مجاہدانہ زندگی گزارنے کے بعد اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔ وہ دل کے عارضے میں مبتلا تھے۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے جنرل حجازی کی شہادت پر رہبر انقلاب اسلامی ، ملت ایران، شہید حجازی کے اہل خانہ، کمانڈروں، ان کے مجاہد ساتھیوں ، رضاکارفورس بسیج اور استقامتی محاذ سے وابستہ مجاہدین کو تبریک و تسلیت پیش کی ہے۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے اپنے اس بیان میں کہا ہے کہ شہید جنرل حجازی کی تشیع جنازہ اور تدفین کی رسومات انسداد کورونا کمیٹی کے پروٹوکول کے مطابق انجام پائے گی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=15774