5

اقبال کافلسفہء خودی، پیغامِ اتحادِ امت وپیغام ِمحبت ِرسول وآل ِرسول مشعل ِراہ ہیں، علامہ ساجد نقوی

  • News cod : 15924
  • 21 آوریل 2021 - 16:51
اقبال کافلسفہء خودی، پیغامِ اتحادِ امت وپیغام ِمحبت ِرسول وآل ِرسول مشعل ِراہ ہیں، علامہ ساجد نقوی
قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ اقبال کے فلسفہ خودی، پیغام اتحاد امت اور پیغام محبت رسول (ص) و آل ؑرسول ؑ مشعل راہ ہیں، افسوس !علامہ اقبال ؒنے جس پاکستان کا خواب دیکھا تھاوہ آج تک شرمندئہ تعبیر نہیں ہوسکا ،ملک میں آئین کی حقیقی بالادستی اور قانون کی حکمرانی یقینی بنا نا ہوگی، فلسفہ ءاقبال پر عمل ہوتا تو آج ملک میں امن وامان سمیت معاشرتی لحاظ سے حالات یکسر مختلف ہوتے ۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ اقبال کے فلسفہ خودی، پیغام اتحاد امت اور پیغام محبت رسول (ص) و آل ؑرسول ؑ مشعل راہ ہیں، افسوس !علامہ اقبال ؒنے جس پاکستان کا خواب دیکھا تھاوہ آج تک شرمندئہ تعبیر نہیں ہوسکا ،ملک میں آئین کی حقیقی بالادستی اور قانون کی حکمرانی یقینی بنا نا ہوگی، فلسفہ ءاقبال پر عمل ہوتا تو آج ملک میں امن وامان سمیت معاشرتی لحاظ سے حالات یکسر مختلف ہوتے ۔
اِن خیالات کا اظہار انہوںنے شاعر مشرق حضرت علامہ محمد اقبال ؒ کے 83ویں یوم وفات پر اپنے پیغام میں کیا۔ انہوں نے کہاکہ آج جس طرح کی داخلی صورتحال درپیش ہے اس میں فلسفہ اقبال سے سبق لینے کی ضرورت ہے۔ اقبال ؒ کے کیا خوب فرمایا تھا ”کی محمد سے وفا تونے تو ہم تر ے ہیں-یہ جہاں چیز ہے کیا لوح و قلم ترے ہیں “ جائزہ لینا ہوگا کہ کیوں آج مغرب بار بار مسلمانوں کی دل آزاری کررہاہے، کیوں مسلم امہ کو کبھی دہشت گرد اور کبھی انتہاپسند قرار دیتاہے حالانکہ دہشت گردی تو خود مغرب کی ایجادکردہ ہے جس نے نہ صرف مختلف مذاہب پر یلغار کی بلکہ مختلف تہذیبوں ، ثقافتوں اورمعاشروں کو بھی تباہ کردیا۔ موجودہ صورتحال میں جب تک امت مسلمہ ایک نہیں ہوگی اُس وقت تک اسلامی دنیا مختلف مسائل اور چیلنجز کا سامنا کرتی رہے گی۔ اگر اُمہ ڈاکٹر اقبال ؒ کے فلسفے ”ایک ہوں مسلم حرم کی پاسبانی کےلئے -نیل کے ساحل سے لے کر تابہ خاک کاشغر “ پرعمل کرے تو مغربی شیطانی قوتوں کو توہین اور ناموس رسالت پر حملوں کا منہ توڑ جواب دے سکتی ہے لیکن افسوس مسلم ریاستیں اپنے اپنے مادی مفادات کی خاطر مجرمانہ خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں ۔
”قوم مذہب سے ہے، مذہب جو نہیں تم بھی نہیں-جذبِ باہم بھی نہیں، محفل ِانجم بھی نہیں“
قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کا مزید کہناتھا کہ افسوس کی بات ہے کہ علامہ محمد اقبالؒ نے جس اسلامی، جمہوری، فلاحی اور ترقی یافتہ پاکستان اور خود مختار ریاست کا خواب دیکھا تھا وہ آج تک شرمندئہ تعبیر نہیں ہوسکا، داخلہ پالیسیز سے لے کر خارجہ پالیسیز تک ہم مصلحتوں کا شکار ہیں۔ ملک کی ترقی ، خوشحالی اور پائیدار امن کےلئے آئین کی بالادستی ، قانون کی حکمرانی ، جمہوری قدروں کافروغ لازمی جزہیں ،تبھی ملک ترقی کرے گا اور اپنے وقار میں اضافہ کرے گا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=15924