8

کوئٹہ دھماکہ افسوسناک ہے تحقیقات کی جائیں، رہنما شیعہ علماء کونسل پاکستان

  • News cod : 15993
  • 22 آوریل 2021 - 16:21
کوئٹہ دھماکہ افسوسناک ہے تحقیقات کی جائیں، رہنما شیعہ علماء کونسل پاکستان
شیعہ علماء کونسل پاکستان کے رہنما علامہ عارف حسین واحدی نے کوئٹہ سرینا ھوٹل میں دھماکہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھشتگردی کی لہر ایک بار پھر سر اٹھا رہی ہے سیکورٹی فورسز کو زیادہ الرٹ رہنے کی ضرورت ہے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے رہنما علامہ عارف حسین واحدی نے کوئٹہ سرینا ھوٹل میں دھماکہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھشتگردی کی لہر ایک بار پھر سر اٹھا رہی ہے سیکورٹی فورسز کو زیادہ الرٹ رہنے کی ضرورت ہے۔جان بحق افراد کے پسماندگان سے تعزیت کرتے ہیں، زخمیوں کی جلد شفایابی کے لئے دعاگو ہیں۔

انہوں نے کہاکہ حکومت بلوچستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ دھشتگردوں کو جلد گرفتار کر کے عوام کے سامنے بے نقاب کریں اورانصاف کے کٹہرے میں لائیں۔ملک کے اندرونی اور بیرونی دشمنوں اور ان کے ایجنٹوں پر کڑی نظر رکھی جائے تاکہ ملک میں امن وسلامتی کی صورتحال کو بہتر اور عوام کو مکمل تحفظ فراہم کیا جا سکے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=15993