16

22 دن سے مائیں بہنیں دھرنے پر ہیں، ریاست مدینہ کا والی کہاں ہے، علامہ ناظر عباس تقوی

  • News cod : 16071
  • 24 آوریل 2021 - 0:14
22 دن سے مائیں بہنیں دھرنے پر ہیں، ریاست مدینہ کا والی کہاں ہے، علامہ ناظر عباس تقوی
شیعہ علماء کونسل سندھ کے صدر علامہ ناظر عباس تقوی نے کہا ہے کہ بائیس دن سے مائیں بہنیں اپنے پیاروں کی بازیابی کیلئے دھرنے پر بیٹھی ہیں، ریاست مدینہ کے والی کہاں ہیں، کہاں ہیں ان کے وزیر، کون ان ماؤں اور بہنوں کی بات سنے گا۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل سندھ کے رہنماء حجۃ الاسلام مولانا ناظر عباس تقوی نے کہا ہے کہ بائیس دن سے مائیں بہنیں اپنے پیاروں کی بازیابی کیلئے دھرنے پر بیٹھی ہیں، ریاست مدینہ کے والی کہاں ہیں، کہاں ہیں ان کے وزیر، کون ان ماؤں اور بہنوں کی بات سنے گا۔ انہوں نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ جو اس ملک میں آئین کے اندر رہ کر مطالبات کرے، اس کی کوئی بات نہیں سنتا لیکن جو لٹھ لے کر باہر نکلے گا، ان کی بات بھی سنی جاتی ہے اور ان سے معاملات بھی طے کئے جاتے ہیں۔

مزار قائد کے باہر احتجاجی دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ایس یو سی سندھ کے رہنماء نے کہا کہ اکیس رمضان کیلئے بھی پالیسی بنالی گئی ہے، ہم مسلسل کہہ رہے کہ لاپتہ افراد کو سامنے لایا جائے۔

مولانا ناظر عباس تقوی نے کہا کہ ہماری یہ مائیں بہنیں سڑک پر بیٹھی ہیں، جو ہمارے لئے تکلیف دہ ہے، آپ کے وزراء نے کہا تھا کہ ہم اس مسئلے کو حل کریں گے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=16071