26

روزے کی حالت میں “عطر، کریم اور سگریٹ” کے استعمال کا حکم

  • News cod : 16111
  • 24 آوریل 2021 - 16:49
روزے کی حالت میں “عطر، کریم اور سگریٹ” کے استعمال کا حکم
فقہی احکام کے ماہر حجۃ الاسلام و المسلمین جناب وحید پور نے روزے کے کچھ احکام کی جانب ان الفاظ میں اشارہ کیا کہ بعض لوگ خیال کرتے ہیں کہ عطر لگانے اور کریم کے استعمال سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے، جبکہ یہ چیزیں روزے کو باطل نہیں کرتیں۔ روزے کی حالت میں عطر لگانا مکروہ بھی نہیں ہے۔ ہاں! پھولوں کو سونگھنا مکروہ ضرور ہے۔

فقہی احکام کے ماہر حجۃ الاسلام و المسلمین جناب وحید پور نے روزے کے کچھ احکام کی جانب ان الفاظ میں اشارہ کیا کہ بعض لوگ خیال کرتے ہیں کہ عطر لگانے اور کریم کے استعمال سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے، جبکہ یہ چیزیں روزے کو باطل نہیں کرتیں۔ روزے کی حالت میں عطر لگانا مکروہ بھی نہیں ہے۔ ہاں! پھولوں کو سونگھنا مکروہ ضرور ہے۔

روزہ دار کے لئے سگریٹ پینا جائز نہیں ہے، بلکہ وہ سگریٹ کے دھواں کو اپنے حلق تک نہیں پہنچا سکتا۔

اکثر مراجع کے فتاویٰ کی روشنی میں پورے سر کو پانی میں ڈبونے سے روزہ باطل ہوجاتا ہے۔ اگرچہ اس سلسلے میں کچھ بزرگان کی رائے مختلف ہے۔

مثلا: کوئی شخص سوئمنگ پول جائے اور اپنے پورے سر کو پانی میں ڈبودے تو اس کا روزہ ٹوٹ جائے گا۔ پورے بدن کو پانی ڈبونے سے روزہ باطل نہیں ہوتا، جیسےبعض لوگ علاج کے لئے سوئمنگ پول کے پانی میں چلتے پھرتے ہیں اس وقت ان کا پورا جسم پانی کے اندر ہوتا ہے، لیکن اگر کوئی اپنا پورا سر پانی کے اندر لے جائے تو اس کا روزہ باطل ہوجائے گا۔

نہانے اور گرم حمام جانے سے روزہ باطل نہیں ہوتا۔ اس سلسلے میں ایک قاعدہ یہ ہے کہ ہر وہ کام جو روزہ دار کی کمزوری کا باعث ہو ، وہ مکروہ بھی ہے اور روزے کے ثواب کو بھی گھٹاتا ہے، لیکن اس کام کی وجہ سے روزہ باطل نہیں ہوتا۔

ماہ رمضان کے روزے نہ رکھنے کی صورت میں ان روزوں کی قضا اور کفارہ واجب ہونے کے لحاظ سے تفصیلی احکام پائے جاتے ہیں۔ ایک قاعدے کے مطابق چار مختلف احکام یہاں بیان کئے جاتے ہیں:

1۔ قضا اور کفارہ دونوں کا واجب ہونا۔ یہ حکم ان خواتین کے لئے ہے جو حاملہ ہونے اور بچے کو دودھ پلانے کی وجہ سے روزہ نہ رکھیں۔
2۔ صرف قضا کا واجب ہونا۔ یہ حکم ان مسافروں کے لئے ہے جو ماہ رمضان میں سفر کرنےکی وجہ سے روزہ نہ رکھیں۔
3۔ قضا کا نہ ہونا جبکہ کفارے کا واجب ہونا۔یہ حکم ان مریضوں کے لئے ہے جو پورے سال بیماری کی وجہ سے روزے نہ رکھ پائیں۔
4۔ قضا اور کفارہ دونوں کا واجب نہ ہونا۔ یہ حکم ان مردوں اور عورتوں کے لئے جو بڑھاپے کی وجہ سے روزہ نہ رکھ سکتے ہوں، بلکہ ان کے لئے روزہ رکھنا ممکن ہی نہ ہو۔
یہ مسائل روزے کے متعلق ہیں۔ نماز میں صرف قضا ہوتی ہے کفارہ نام کی کوئی چیز نہیں ہوتی۔

نوٹ: ان چار احکام میں کفارے سے مراد “ایک مد طعام” ہے، جو ہر روز کے بدلے دیا جاتا ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=16111