8

آل سعود نے شیعیان قطییف کی مسجد کو منہدم کر دیا+ویڈیو

  • News cod : 16179
  • 25 آوریل 2021 - 20:17
آل سعود نے شیعیان قطییف کی مسجد کو منہدم کر دیا+ویڈیو
آل سعود نے سڑک کی توسیع کے بہانے قطیف کے شیعوں کی ام الحمام اور المولاہ قصبے کے درمیان سڑک پر واقع مسجد کو منہدم کر دیا۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، آل سعود نے سڑک کی توسیع کے بہانے قطیف کے شیعوں کی ام الحمام اور المولاہ قصبے کے درمیان سڑک پر واقع مسجد کو منہدم کر دیا۔

اس مسجد میں سارے اہالیان قطیف عبادت کرنے آتے تھے، جسے اسی منصوبے کے تحت مسمار کر دیا گیا جو آل سعود نے چند مہینے قبل سڑکوں کی کشادگی اور قطیف کی بہبودی کے لئے شروع کیا تھا۔ واضح رہے کہ ترقی اور توسیع کے منصوبے کا راگ الاپنا صرف اور صرف دینی نشانیوں خصوصا مساجد اور امام بارگاہوں کو مٹانے کا ایک بہانہ ہے۔

اسی کےعلاوہ یہ منصوبہ مساجد کی انتظامیہ پر دباؤ ڈالنے کا ایک ذریعہ بھی ہے ، جس کے تحت سعودی عرب پولیس کی تحقیقاتی ٹیمیں قطیف کے شہروں میں گئی ہیں اور مساجد اور امام بارگاہوں کے مسئولین کو بلوا کر اشتعال انگیز، متعصبانہ اور فرقہ وارانہ احکامات صادر کئے ہیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=16179