11

یوم دفاع ہماری عظمتوں اور جراتوں کے اظہار کا دن ہے، علامہ ناصر عباس جعفری

  • News cod : 1638
  • 06 سپتامبر 2020 - 16:33
یوم دفاع ہماری عظمتوں اور جراتوں کے اظہار کا دن ہے، علامہ ناصر عباس جعفری
حوزہ ٹائمز|مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے یوم دفاع پاکستان پر پیغام جاری ہے جس میں کہا ہے کہ یوم دفاع ہماری عظمتوں اور جراتوں کے اظہار کا دن ہے، انہوں نے کہا کہ حب الوطنی کا یہی جذبہ ملک و قوم کی سالمیت و استحکام کی ضمانت ہے.

حوزہ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے یوم دفاع پاکستان پر پیغام جاری ہے جس میں کہا ہے کہ یوم دفاع ہماری عظمتوں اور جراتوں کے اظہار کا دن ہے، انہوں نے کہا کہ حب الوطنی کا یہی جذبہ ملک و قوم کی سالمیت و استحکام کی ضمانت ہے، ملک دشمن قوتوں کے عزائم کو ناکام بنانے کے لیے آج بھی اسی قومی جذبے اور ولولے کی ضرورت ہے، امریکہ و اسرائیل کی کے سہولت کار ملک میں مذہبی تعصب اور نفرت پھیلا کر پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں، ملک دشمن قوتوں کو قومی اخوت وحدت کے ہتھیار سے ہی شکست دی جا سکتی ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=1638