7

یوم علیؑ ، اعتکاف، شب قدر اور جمعۃ الوداع کے لئے گائیڈ لائنز جاری

  • News cod : 16548
  • 02 می 2021 - 16:32
یوم علیؑ ، اعتکاف، شب قدر اور جمعۃ الوداع کے لئے گائیڈ لائنز جاری
جاری کردہ گائیڈ لائنز میں کہا گیا ہے کہ یوم علی پر ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد یقینی بنایاجائے، کورونا علامات والے افراد کو مجالس میں شرکت کی اجازت نہ دی جائے اور مجالس آن لائن ہوں یا پھر آو¿ٹ ڈور منعقد کی جائیں۔

وفاق ٹائمز- نیشنل کمانڈاینڈ کنٹرول آپریشن سنٹر(این سی او سی)کی جان سے یوم علی ، اعتکاف، شب قدر اور جمعتہ الوداع کے لئے گائیڈ لائنز جاری کردی گئی۔

نجی ٹی وی 92نیوز کے مطابق جاری کردہ گائیڈ لائنز میں کہا گیا ہے کہ یوم علیؑ پر ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد یقینی بنایاجائے، کورونا علامات والے افراد کو مجالس میں شرکت کی اجازت نہ دی جائے اور مجالس آن لائن ہوں یا پھر آوٹ ڈور منعقد کی جائیں۔ علماءاور ذاکرین کو کورونا منفی رپورٹ ہونے پر ہی خطاب کی اجازت دی جائے۔

کورونا علامات والے افراد مسجد کے بجائے گھر میں ہی اعتکاف کریں، معتکفین مسجد میں بستر سمیت دیگر سامان گھر سے لائیں اور مشترکہ سحر و افطار سے گریز کریں۔

جمعتہ الوداع کے لئے نمازی جائے نماز ساتھ لائیں اور وضو گھر سے کرکے آئیں اجتماعات میں نمازیوں کے آنے اور جانے کا الگ راستہ رکھا جائے، داخلی راستے پر تھرمل سکیننگ اور سینیٹائزر کا بندوبست یقینی بنایا جائے، صفوں کے درمیان فاصلہ رکھا جائے وضوخانوں میں بھیڑ نہ لگائی جائے۔

شب قدر کے حوالے سے مساجد میں شب قدر کی مناسبت سے طاق راتوں میں ہونے والے اجتماعات میں بچے اور 50 سال سے زیادہ عمر کے افراد نہ آئیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=16548