5

مجالس میں ماسک پہنیں اور محفوظ فاصلہ اپنائیں، صدر مملکت عارف علوی کا علامہ سید ساجد علی نقوی سے ٹیلی فونک رابطہ

  • News cod : 16590
  • 02 می 2021 - 23:13
مجالس میں ماسک پہنیں اور محفوظ فاصلہ اپنائیں، صدر مملکت عارف علوی کا علامہ سید ساجد علی نقوی سے ٹیلی فونک رابطہ
صدر مملکت عارف علوی نے اپیل کی کہ بزرگ افراد عبادات گھر پر سرانجام دیں۔ عارف علوی نے کہا کہ علماء لوگوں کو ماسک پہننے اور سماجی فاصلہ اپنانے کی تلقین کریں۔ اُنہوں نے کہا کہ ہمیں حضور نبی کریم ص کی وبا سے بچنے کے لیے دی گئی ہدایات پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق،صدر مملکت عارف علوی نے قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے جس میں اُنہوں نے رمضان المبارک اور مجالس میں انسدادِ کورونا تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی۔

ڈاکٹر عارف علوی نے علامہ ساجد نقوی سے ٹیلی فونک رابطہ میں کہا کہ مجالس میں ماسک پہنیں اور محفوظ فاصلہ اپنائیں۔

صدر مملکت عارف علوی نے اپیل کی کہ بزرگ افراد عبادات گھر پر سرانجام دیں۔ عارف علوی نے کہا کہ علماء لوگوں کو ماسک پہننے اور سماجی فاصلہ اپنانے کی تلقین کریں۔ اُنہوں نے کہا کہ ہمیں حضور نبی کریم ص کی وبا سے بچنے کے لیے دی گئی ہدایات پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔

صدر مملکت کا مزید کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے امتحان سے نکلنے کے لیے ہمیں ایک منظم قوم ہونے کا ثبوت دینا ہوگا۔

دوسری جانب علامہ ساجد نقوی نے صدر مملکت کو کورونا ایس او پیز کی پابندی کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ مجالس کے دوران تمام حفاظتی تدابیر اختیار کی جائیں گی۔

بشکریہ: جنگ نیوز

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=16590