9

اسرائیل کی امریکی سرپرستی ، مسلمانوں کا انتشار قدس کی آزادی میں رکاوٹ ہے،سینیئر نائب وفاق المدارس الشیعہ

  • News cod : 16816
  • 07 می 2021 - 4:05
اسرائیل کی امریکی سرپرستی ، مسلمانوں کا انتشار قدس کی آزادی میں رکاوٹ ہے،سینیئر نائب وفاق المدارس الشیعہ
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان سینیئر نائب صدر علامہ سید مرید حسین نقوی نے کہا ہے کہ یوم القدس امام خمینی کے فرمان کے مطابق یوم اسلام ہے۔یہ مسلمانوں کے اتحاد کا دن ہے۔دنیا بھر میں مسلمانوں نے مظلوم فلسطینی بھائیوں سے اظہار یکجہتی کرکے 1948ءمیں صیہونی یہودی ناجائز اسرائیلی ریاست کے قیام کے خلاف احتجاج کر کے مردہ عالمی ضمیر کو جگانے کی کوشش کی۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان سینیئر نائب صدر علامہ سید مرید حسین نقوی نے کہا ہے کہ یوم القدس امام خمینی کے فرمان کے مطابق یوم اسلام ہے۔یہ مسلمانوں کے اتحاد کا دن ہے۔دنیا بھر میں مسلمانوں نے مظلوم فلسطینی بھائیوں سے اظہار یکجہتی کرکے 1948ءمیں صیہونی یہودی ناجائز اسرائیلی ریاست کے قیام کے خلاف احتجاج کر کے مردہ عالمی ضمیر کو جگانے کی کوشش کی۔

جامعۃ المنتظر لاہور کے ناظم اعلیٰ کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی امریکی سرپرستی اور مسلمانوں کا انتشار قدس کی آزادی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے ۔کچھ مسلمان حکومتیں خاص طور پر عرب حکمران امریکی غلامی میں اسرائیل کے ساتھ ہیں اور کئی ممالک نے تو شرمناک حدتک ناجائز ریاست کو تسلیم بھی کر رکھا ہے۔ الحمدللہ پاکستان ، ایران سمیت اکثر مسلم ممالک نے اسرائیل کو تسلیم نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح رحمتہ اللہ علیہ کے فرمان کے مطابق اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے ،جب تک بیت المقدس آزاد نہیں ہوتاہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=16816