10

فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم جاری رہنا گھناونہ عمل ہے، صدر پاکستان

  • News cod : 16996
  • 09 می 2021 - 13:35
فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم جاری رہنا گھناونہ عمل ہے، صدر پاکستان
وہ وقت دور نہیں جب بین الاقوامی سیاست ذاتی مفادات پر نہیں، اخلاقیات پر مبنی ہو گی

وفاق ٹائمز، انہوں نے مزید کہا کہ نمازیوں پر حملوں کے مناظر کو مغربی میڈیا پر معمول کی جھڑپیں قرار دیا گیا۔
صدر پاکستان کا کہنا ہے کہ وہ وقت دور نہیں جب بین الاقوامی سیاست ذاتی مفادات پر نہیں، اخلاقیات پر مبنی ہو گی۔
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے بھی مسجداقصیٰ میں اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹ کے اگلے اجلاس میں اس حوالے سے مذمتی قرارداد لائیں گے۔
صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ نہتےفلسطینی نمازیوں پر ظالمانہ تشدد نہایت بزدلانہ اقدام ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، نام نہاد اسرائیلی ریاست فلسطینیوں کی تحریک آزادی زیادہ دیر دبانہیں سکتی۔
چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک میں ایسی کارروائیاں قبلہ اول کی توہین کے مترادف ہیں، پاکستان فلسطین کے مسئلے پر اپنے موقف پر قائم ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=16996