13

قم؛ مجمع طلاب سکردو کے زیر اہتمام “مقابلہ مقالہ نویسی” کا انعقاد

  • News cod : 17212
  • 12 می 2021 - 6:07
قم؛ مجمع طلاب سکردو کے زیر اہتمام “مقابلہ مقالہ نویسی” کا انعقاد
مجمع طلاب سکردو شعبہ تحقیق کی طرف سے قم المقدس میں بلتستان کی سطح پر ایک ”علمی مقالہ نویسی“ کا مقابلہ رکھا گیا، جس میں بلتستان بھر سے علمائے کرام اور طلاب عظام نے شرکت کی۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، مجمع طلاب سکردو شعبہ تحقیق کی طرف سے قم المقدس میں بلتستان کی سطح پر ایک ”علمی مقالہ نویسی“ کا مقابلہ رکھا گیا، جس میں بلتستان بھر سے علمائے کرام اور طلاب عظام نے شرکت کی۔

مجمع طلاب سکردو کے زیر اہتمام اس علمی مقالہ نویسی میں شرکت کرنے والوں کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی جس میں ابتداٸی تین پوزیشن ہولڈرز بالترتیب حجت الاسلام شیخ نادم شگری، شیخ سکندر بہشتی اور شیخ محمد بشیر دولتی سمیت تمام شرکت کرنے والوں کو مہمان گرامی حجت الاسلام سید نصرت بخاری، حجت الاسلام شیخ احمد نجفی، حجت الاسلام شیخ نذیر عرفانی اور حجت الاسلام شیخ محمد علی شریفی کے توسط سے لوح تقدیر سمیت دیگر نفیس انعامات سے نوازا گیا۔

تصویری رپورٹ|قم؛ مجمع طلاب سکردو کے زیر اہتمام “علمی مقابلہ مقالہ نویسی” کا انعقاد

آخر میں مجمع طلاب سکردو کی جانب سے معروف قومی شخصیت ہیٸت سید الشھداء العالمیہ کے سربراہ حجت الاسلام شیخ احمد نجفی کو ان کی گرانقدر خدمات کے اعتراف میں لوح تقدیر سے نوازا گیا۔

 

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=17212