8

اسرائیل کے غزہ پر مزید حملے، شہید فلسطینیوں کی تعداد 109 ہو گئی

  • News cod : 17287
  • 14 می 2021 - 10:52
اسرائیل کے غزہ پر مزید حملے، شہید فلسطینیوں کی تعداد 109 ہو گئی
غزہ سے فلسطینی تنظیم حماس کے راکٹ حملوں میں 7 اسرائیلی ہلاک اور متعدد زخمی ہو چکے ہیں اور امریکی شہریوں کو اسرائیل کے طے شدہ سفر پر نظرثانی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اسرا ئیلی فوج نے غزہ میں زمینی دستے بھیج کر حملہ کرنے کے اپنے ہی بیان کو دو گھنٹے بعد واپس لے لیا اور غزہ میں صیہونی فوج داخل ہونے کی تردید کر دی۔
فلسطینی حکام کے مطابق اسرائیلی فضائی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد109 ہو گئی ہے، شہدا میں 28 بچے اور 15 خواتین بھی شامل ہیں جبکہ 621 افراد زخمی ہیں۔
غزہ سے فلسطینی تنظیم حماس کے راکٹ حملوں میں 7 اسرائیلی ہلاک اور متعدد زخمی ہو چکے ہیں۔
ادھر فلسطین کی تازہ ترین صورتحال پر بلایا گیا آج ہونے والا سلامتی کونسل کا اجلاس امریکا نے موخر کروا دیا۔

امریکا نے اسرائیل کے لیے ٹریول ایڈوائزری بھی جاری کر دی ہے جس میں امریکی شہریوں کو اسرائیل کے طے شدہ سفر پر نظرثانی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=17287