بیت المقدس

14آوریل
بیت المقدس کی آزادی صرف فلسطینیوں کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ یہ اسلام کا ایک اہم و بنیادی مسئلہ ہے، سیدہ معصومہ نقوی

بیت المقدس کی آزادی صرف فلسطینیوں کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ یہ اسلام کا ایک اہم و بنیادی مسئلہ ہے، سیدہ معصومہ نقوی

ان کا مزید کہنا تھا وہ دن دور نہیں جب بحکم خدا ظالمین کی رسی کھینچ لی جاے گی اور ان کے گرد گھیرا تنگ ہوجاے گا اور ان شاء اللہ امریکہ و اسرائیل کے ناپاک وجود سے سرزمین مقدس فلسطین آزاد ہوجاے گی

28آوریل
یوم القدس کے موقع پر رہبر انقلاب اسلامی کا براہ راست خطاب

یوم القدس کے موقع پر رہبر انقلاب اسلامی کا براہ راست خطاب

رہبر انقلاب اسلامی کل جمعہ 29 اپریل کو عالمی یوم القدس کے موقع پر ٹی وی چینل کے ذریعہ براہ راست خطاب کریں گے۔

09ژوئن
مسجد الاقصی میں نماز ادا کریں گے، سید حسن نصراللہ

مسجد الاقصی میں نماز ادا کریں گے، سید حسن نصراللہ

سید حسن نصراللہ نے کہا کہ بیت المقدس اور مسجد الاقصی کا مسئلہ پوری امت کا مسئلہ ہے اور فلسطینی قوم مسجد الاقصی کے دفاع کے لیے پرعزم ہے اور امت مسلمہ کو ان کی بھرپور حمایت کرنا چاہیے۔

30می
میڈیا میں عریانی اور فحاشی کے خلاف آواز اٹھانا ہر شہری پر فرض ہے، علامہ شبیر میثمی

میڈیا میں عریانی اور فحاشی کے خلاف آواز اٹھانا ہر شہری پر فرض ہے، علامہ شبیر میثمی

وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات نے کہا کہ میڈیا میں عریانی اور فحاشی کو عام کیا جا رہا ہے۔میں چپ رہ سکتا ہوں، نہ آپ چپ رہ سکتے ہیں۔ شاید ہم لوگوں کی آنکھیں چیزوں کو دیکھنے کی عادی ہوگئی ہیں۔ معصومین علیہم السلام نے ہمیں یہ اصول دیا ہے کہ حد اقل برائی کو برائی جانو۔ سید الشہداء کا فرمان ہے کہ اب بنی امیہ نے برائی کو برائی کی حیثیت سے نہیں رہنے دیا، برائی کو اچھائی سمجھ کر آگے بڑھا دیا۔ یزید رجل فاسق، فاجر، معلن بالفسق۔ یزید فاسق ہے فاجر ہے، کھلے عام شراب پیتا ہے۔ ظاہراً تو تختِ خلافت پر بیٹھا ہے اور کھل کر شراب پی رہا ہے اور کوئی روک نہیں رہا۔ میں اور آپ بھی اگر اسی رو میں بہہ گئے کہ جو ہوتا ہے ہونے دیں ہم کیا کرسکتے ہیں۔ نہیں، مجھ پر بھی فرض ہے، آپ پر بھی فرض ہے کہ جو آواز اٹھا سکتا ہے اس پر آواز اٹھانا واجب ہے۔

21می
تمام مسالک قابل احترام، آپس کی چیخ و پکار بے معنی ہے، گلگت میں اتحاد امت و یکجہتی فلسطین کانفرنس

تمام مسالک قابل احترام، آپس کی چیخ و پکار بے معنی ہے، گلگت میں اتحاد امت و یکجہتی فلسطین کانفرنس

بیت المقدس کی آزادی ہم سب کا حیاتی اور بنیادی مسئلہ ہے۔ مسئلہ فلسطین جب تاریخ کے نازک ترین موڑ پر پہنچ چکا ہو تب ہمارے فروعی اور اندرونی معاملات پس پشت چلے جاتے ہیں، ایسے میں امت واحدہ کا کردار ادا کرنا لازمی فریضہ بن جاتا ہے۔

20می
بیت المقدس کی حفاظت اور غزہ وفلسطینی مسلمان کے ساتھ کھڑا ہونا وقت کی اہم ترین ضرورت،پریس کانفرنس

بیت المقدس کی حفاظت اور غزہ وفلسطینی مسلمان کے ساتھ کھڑا ہونا وقت کی اہم ترین ضرورت،پریس کانفرنس

مرکز تحفظ اسلام ہند کے ڈائریکٹر محمد فرقان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ارض مقدس فلسطین اور مسجد اقصٰی جو مسلمانوں کا قبلہ اول ہے۔ آج اسکی بے حرمتی و بے ادبی کی جارہی ہے۔ نمازیوں پر، عبادت کرنے والوں پر گولیاں چلائی جارہی ہیں، بم دھماکے کیے جارہے ہیں۔ اور نہتے فلسطینیوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں۔

14می
اسرائیل کے غزہ پر مزید حملے، شہید فلسطینیوں کی تعداد 109 ہو گئی

اسرائیل کے غزہ پر مزید حملے، شہید فلسطینیوں کی تعداد 109 ہو گئی

غزہ سے فلسطینی تنظیم حماس کے راکٹ حملوں میں 7 اسرائیلی ہلاک اور متعدد زخمی ہو چکے ہیں اور امریکی شہریوں کو اسرائیل کے طے شدہ سفر پر نظرثانی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

12می
اسرائیل پر حملے جاری رہیں گے، حماس

اسرائیل پر حملے جاری رہیں گے، حماس

فلسطین کی اسلامی استقامتی تحریک حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے ایک پریس کانفرنس میں اعلان کیا ہے کہ بیت المقدس کے مسئلے نے داخلی اور بیرونی سطح پر ایک نیا سیاسی عوامی اور جنگی توازن قائم کر دیا ہے اور سرانجام فلسطینی عوام کا عزم و ارادہ ہی اس جنگ میں کامیاب ہوگا.

07می
قدس کو باہمی یکجہتی اور امام زمانؑ سے بیعت کرتے ہوئے منایا جائے، علامہ اصغر علی سیفی

قدس کو باہمی یکجہتی اور امام زمانؑ سے بیعت کرتے ہوئے منایا جائے، علامہ اصغر علی سیفی

وفاق المدارس شعبہ قم کے مدیر حجۃ الاسلام والمسلمین علی اصغر سیفی نے اپنے ایک بیان میں کہا قدس کو باہمی یکجہتی اور امام زمان عج سے بیعت کرتے ہوئے منایا جائے۔