10

اسرائیل پر حملے جاری رہیں گے، حماس

  • News cod : 17204
  • 12 می 2021 - 3:13
اسرائیل پر حملے جاری رہیں گے، حماس
فلسطین کی اسلامی استقامتی تحریک حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے ایک پریس کانفرنس میں اعلان کیا ہے کہ بیت المقدس کے مسئلے نے داخلی اور بیرونی سطح پر ایک نیا سیاسی عوامی اور جنگی توازن قائم کر دیا ہے اور سرانجام فلسطینی عوام کا عزم و ارادہ ہی اس جنگ میں کامیاب ہوگا.

وفاق ٹائمز- فلسطین کی اسلامی استقامتی تحریک حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے ایک پریس کانفرنس میں اعلان کیا ہے کہ بیت المقدس کے مسئلے نے داخلی اور بیرونی سطح پر ایک نیا سیاسی عوامی اور جنگی توازن قائم کر دیا ہے اور سرانجام فلسطینی عوام کا عزم و ارادہ ہی اس جنگ میں کامیاب ہوگا غزہ میں فلسطینی استقامتی گروہوں کے مشترکہ آپریشنل کمان نے بھی زور دے کر کہا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کو اپنے کئے کی سزا بھگتنا ہو گی اور یہ کہ بیت المقدس میں اپنی من مانی کرنے کا دور گذرچکا ہے۔

فلسطینی گروہوں نے فلسطینی قوم اور خاص طور سے بیت المقدس کے فلسطینی شہریوں کو اس بات کا یقین اور اطمینان دلایا ہے کہ وہ تنہا نہیں ہیں اور فلسطینی گروہ ان کی ڈھال اور ان کے ہتھیار ہیں۔

جہاد اسلامی فلسطین نے تمام فلسطینی علاقوں اور فلسطینی کیمپو‍ں میں یکجہتی کی ضرورت پر زور دیا ہے اور ان کی جانب سے بیت المقدس کے عوام اور انتفاضہ رمضان کی حمایت کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔

غزہ کے مختلف استقامتی گروہوں نے اعلان کیا ہے کہ سیف القدس کے عنوان سے شروع ہونے والی اس جنگی کارروائی میں تل ابیب کے اطراف میں اور مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں میں صیہونی فوجی ٹھکانوں پر میزائل اور راکٹ برسائے گئے ہیں اور ان حملوں کا سلسلہ بدستورجاری ہے ۔

دوسری جانب بیت المقدس کے فلسطینیوں نے بھی ایک اجتماع کر کے صیہونیوں کے جرائم کے جواب میں فلسطینی گروہوں کے جوابی میزائیلی حملوں پر جشن منایا ہے غزہ پر جارح اسرائیلی فوجیوں کے حملے جاری ہیں اور اس کے جواب میں فلسطینی گروہوں کی جانب سے بھی صیہونی ٹھکانوں پر مسلسل جوابی حملے کئے جارہے ہیں-

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=17204