6

اسلامی تعاون تنظیم کا ہنگامی اجلاس طلب

  • News cod : 17300
  • 14 می 2021 - 13:54
اسلامی تعاون تنظیم کا ہنگامی اجلاس طلب
مسئلہ فلسطین کے حوالے سے اسلامی ممالک کی تعاون تنظیم ” او آئی سی” کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق اتوار کو ہونے والے او آئی سی کے اجلاس میں فلسطین کے معاملے پر غور ہوگا۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، مسئلہ فلسطین کے حوالے سے اسلامی ممالک کی تعاون تنظیم ” او آئی سی” کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق اتوار کو ہونے والے او آئی سی کے اجلاس میں فلسطین کے معاملے پر غور ہوگا۔فلسطین پر جاری اسرائیلی حملوں میں اب تک 100 سے زائد افراد شہید ہوچکے ہیں جبکہ 500 سے زائد زخمی ہیں۔ اسرائیل کی جانب سے غزہ میں بینکوں ، گھروں اور بلندو بالا عمارتوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔اسرائیل کی جانب سے عید کے روز بھی حملوں کا سلسلہ جاری رہا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=17300