8

اسرائیل کی غزہ پر بمباری کا سلسلہ جاری، شہدا کی تعداد 149 تک جاپہنچی

  • News cod : 17376
  • 16 می 2021 - 13:19
اسرائیل کی غزہ پر بمباری کا سلسلہ جاری، شہدا کی تعداد 149 تک جاپہنچی
بیت المقدس: اسرائیل کی فلسطینیوں پر وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں شہید افراد کی تعداد 149 تک پہنچ گئی ہے۔

وفاق ٹائمز- غزہ میں معصوم فلسطینیوں پر غاصب اسرائیلی کی وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے، عالمی برادری کی جانب سے بھرپور احتجاج کے بعد بھی اسرائیلی حکومت کی جارحانہ کارروائیاں جاری ہیں، غزہ میں پناہ گزینوں کے کیمپ پر اسرائیل کی فضائی بمباری سے مزید 8 معصوم بچوں سمیت 13 فلسطینی شہید ہوگئے جس کے بعد شہدا کی تعداد 149 تک جاپہنچی ہے جب کہ حماس کی جوابی کارروائی میں اسرائیل کے 10 شہری بھی ہلاک ہوگئے ہیں۔

اسرائیلی حکومت نے غزہ میں بجلی کے نظام کو بند کرنے کی دھمکی دیدی ہے جب کہ مسلسل بمباری اور ایندھن کی بندش کے باعث پہلے ہی بجلی کی بندش سے گھروں کا کام متاثر ہو رہا ہے۔
گزشتہ روز بھی غزہ میں اسرائیل نے دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مہاجر کیمپ کے بعد صحافیوں کے زیر استعمال ایک 11 منزلہ عمارت کو نشانہ بنایا جس کےنتیجے میں پوری عمارت زمین بوس ہوگئی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=17376