13

علامہ شیخ حسن جعفری کی صدارت میں تمام مسالک کے علماء کا اجلاس، امن کے لئے مشترکہ جدوجہد پر اتفاق

  • News cod : 17613
  • 20 می 2021 - 12:46
علامہ شیخ حسن جعفری کی صدارت میں تمام مسالک کے علماء کا اجلاس، امن کے لئے مشترکہ جدوجہد پر اتفاق
عالم اسلام اور گلگت بلتستان کے موجودہ معروضی حالات کے تناظر میں ہنگامی طور پر بلتستان کے تمام مسالک علماءکا ایک مشترکہ اجلاس زیر صدارت امام جمعہ و الجماعت مرکزی امامیہ جامع مسجد سکردو حجتہ الالسلام و المسلمین علامہ شیخ محمد حسن جعفری منعقد ہوا۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، عالم اسلام اور گلگت بلتستان کے موجودہ معروضی حالات کے تناظر میں ہنگامی طور پر بلتستان کے تمام مسالک علماءکا ایک مشترکہ اجلاس زیر صدارت امام جمعہ و الجماعت مرکزی امامیہ جامع مسجد سکردو حجتہ الالسلام و المسلمین علامہ شیخ محمد حسن جعفری منعقد ہوا۔

اجلاس کے بعد متفقہ طور پر جاری بیانیہ میں کہا گیا کہ موجودہ عالمی، ملکی و علاقائی حالات کی روشنی میں ملکی وحدت و ہم آہنگی کو فروغ دینے کیلئے اتحاد بین المسلمین کی ضرورت و اہمیت پہلے سے زیادہ بڑھ گئی ہے۔ اس مقصد کیلئے اجلاس نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اتحاد و اتفاق اور امن و آشتی کی فضا کو قائم رکھنے کیلئے باہم ملکر جد و جہد کو جاری رکھا جائے۔ گلگت کی حالیہ کشیدہ صورت حال پر گفت و شنید کرتے ہوئے تمام شرکاءنے تشویش اور افسوس کا اظہار کیا۔ نیز امت واحدہ کے مختلف مسالک جو ایک ہی گلدستے کے مختلف پھول کے مانند ہیں، ایک دوسرے کے نظریات و عقائد کا احترام کرتے ہوئے صورت حال کو فہم و فراست اور دانشمندی سے حل کرنے کیلئے کردار ادا کرے تاکہ اسلام دشمن عناصر کے مزموم عزائم کا سدباب کیا جاسکے۔

اجلاس نے فلسطین اور کشمیر کے مظلوم و نہتے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اسرائیل اور بھارت کے جارحانہ مظالم کی مزمت کی گئی اور جاری ظلم و بربریت کے سلسلے کو روکنے کیلئے عالم اسلام کے اتحاد و یکجہتی کو وقت کی اہم ضرورت قار دیتے ہوئے اپنا متفقہ عملی کردار کرنے پر زور دیا نیز اقوام متحدہ سمیت عالمی اداروں کو بھی ان ممالک میں جاری انسانیت سوز مظالم کی روک تھام کیلئے کردار اا کرنے کا مطالبہ کیا۔

اجلاس میں تنظیم اہل سنت و الجماعت کے خطیب مولانا محمد ابراہیم خلیل، مرکز اہلحدیث کے خطیب ڈاکٹر محمد علی جوہر، شیعہ اسماعیلی کونسل کے نمائندہ رحمت اللہ بیگ اور انجمن امامیہ بلتستان کے صدر آغا سید باقر الحسینی نے خصوصی طور پر شرکت کی.

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=17613