17

فلسطین میں اسرائیلی دہشت گردی پر عالمی اداروں کی خاموشی قابل مذمت ہے، مولانا کلب جواد نقوی

  • News cod : 17635
  • 20 می 2021 - 16:31
فلسطین میں اسرائیلی دہشت گردی پر عالمی اداروں کی خاموشی قابل مذمت ہے، مولانا کلب جواد نقوی
مظلوم فلسطینیوں پر جاری اسرائیلی جارحیت کی سخت مذمت کرتے ہوئے مجلس علمائے ہندکے جنرل سکریٹری مولانا سید کلب جواد نقوی نے کہا کہ گذشتہ دو ہفتوں سے اسرائیل مسلسل نہتی مظلوم فلسطینی عوام پر وحشیانہ بمباری کررہا ہے جس میں سیکڑوں افراد شہید ہوگئےہیں۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، مظلوم فلسطینیوں پر جاری اسرائیلی جارحیت کی سخت مذمت کرتے ہوئے مجلس علمائے ہندکے جنرل سکریٹری مولانا سید کلب جواد نقوی نے کہا کہ گذشتہ دو ہفتوں سے اسرائیل مسلسل نہتی مظلوم فلسطینی عوام پر وحشیانہ بمباری کررہا ہے جس میں سیکڑوں افراد شہید ہوگئے ہیں۔ اسرائیلی دہشت گرد فوج نے رہائشی علاقوں کو اپنا ہدف قرار دیا جس میں معصوم بچے،عورتیں، اور دوسرے شہری مارے جارہے ہیں۔عمارتیں زمیں دوز ہوچکی ہیں شہر تباہ کردئے گئے ہیں اور مظلوموں کی چیخ و پکار سے فلسطین کی فضا گونج رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل ایک غاصب ریاست ہے جس کی اپنی کوئی زمین نہیں اور اسرائیل عالمی دہشت گردی کی ماں ہے جس کا وجود دہشت گردی کی بنیاد پر ہی قائم ہوا ہے۔

مولانا کلب جواد نے مزید کہا کہ اب فلسطین اپنے دفاع پر قادرہے اور اسکی دفاعی قوت نے دشمن کے ہوش اڑا دئے ہیں اور اسرائیل ان کے جذبہ مقاومت و شہادت سے خوف زدہ ہے اور اسکا آئرن ڈوم نامی دفاعی سسٹم فیل ہوچکا ہے جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ اسرائیل ناقابل شکست نہیں ہے۔اس سے پہلے بھی لبنان سے جنگ میں وہ ذلت آمیز شکست سے دوچار ہوا ہے اور انشاء اللہ اس یک طرفہ جنگ میں بھی وہ شکست کا منہ دیکھے گا۔

انہوں نے کہا کہ فلسطین پر اسرائیلی بربریت کے خلاف احتجاج کرنا ہم پر فرض ہے، اس لئے ہمیں چاہئے کہ فلسطین کی مظلوم عوام کےحق میں اور اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف ہر ممکنہ طریقے سے احتجاج کریں اور آج فلسطینی عوام کو ہماری حمایت کی سخت ضرورت ہے ۔

مجلس علمائے ہند کے جنرل سیکرٹری نے اقوام متحدہ کے منافقانہ کردار کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ اقوام متحدہ استعمار کا آلہ کار ہے جس نے کبھی مظلوموں کی عملی حمایت نہیں کی۔اس لئے ہمیں اقوام متحدہ سے کوئی توقع نہیں ہے کیونکہ اس نےکبھی کسی مسئلے کو حل نہیں کیا۔

 

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=17635

آپکی رائے

  1. جس طرح مولانا کلب جواد صاحب خود کشمیر کے مسئلے پر خاموش ہیں اور مودی کے گود میں جا بیٹھا ہے