9

مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاجی ریلی

  • News cod : 17691
  • 22 می 2021 - 13:04
مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاجی ریلی
علامہ سید ساجد علی نقوی کے حکم پہ شیعہ علما کونسل ضلع ساہیوال اور شیعان حیدر کرار ساہیوال کی تمام انجمنوں کی طرف سے مظلوم فلسطینی بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق قائدملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کے حکم پہ شیعہ علما کونسل ضلع ساہیوال اور شیعان حیدر کرار ساہیوال کی تمام انجمنوں کی طرف سے مظلوم فلسطینی بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

ریلی مرکزی امام بارگاہ قصر بتول ساہیوال سے جوگی چوک اور صدرچوک سے ھوتی ہوئی واپس امامبارگاہ پرامن اختتام پزیر ہوئی. ریلی میں شیعہ علماکونسل کے سینیئر نائب صدرپنجاب سیدساجد علی نقوی،سیدصفی الحسنین شیرازی ڈپٹی جنرل سیکرٹری پنجاب،سید فیض الحسن کاظمی ڈویژنل صدر، نثارابوذر چوہان ایڈوکیٹ ضلعی صدر،سید جوہرحسن زیدی ضلعی جنرل سیکرٹری،انور جاوید حسینی، سبطین رضا مشہدی،محسن ریاض،احمدعباس بلوچ کے علاوہ عہدیداران وممبران شیعہ علما کونسل نے شرکت کی، اس موقع پہ مولانا آغا ندیم عباس بلوچ نے خطاب کیا اور مظلوم فلسطینی بھائیوں کی قربانیوں کوخراج تحسین پیش کیا، آخر میں سیدصفی الحسنین شیرازی نے ریلی کے کامیاب انعقاد پہ تمام شرکا،مرکزی انجمن اور تمام ضلع کی انجمنوں وماتمی سنگتوں کاشکریہ اداکیا.

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=17691