9

بھارت میں فلسطین کی حمایت کرنے پر ایک نوجوان گرفتار

  • News cod : 17736
  • 22 می 2021 - 15:25
بھارت میں فلسطین کی حمایت کرنے پر ایک نوجوان گرفتار
ہندوستان کی شمالی ریاست اتر پردیش میں پولیس نے ایک ایسے مسلمان شخص کو گرفتار کیا ہے جس نے غزہ پر غاصب صیہونی حکومت کی جارحیت کی مخالفت اور فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے مقصد سے سوشل میڈیا پر عوام سے یہ اپیل کی کہ وہ اپنے گھروں اور گاڑیوں پر فلسطینی پرچم لہرائیں۔

وفاق ٹائمز- ہندوستان کی شمالی ریاست اتر پردیش میں پولیس نے ایک ایسے مسلمان شخص کو گرفتار کیا ہے جس نے غزہ پر غاصب صیہونی حکومت کی جارحیت کی مخالفت اور فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے مقصد سے سوشل میڈیا پر عوام سے یہ اپیل کی کہ وہ اپنے گھروں اور گاڑیوں پر فلسطینی پرچم لہرائیں۔

الجزیرہ ویب سائٹ کے مطابق اعظم گڑھ ضلع کے سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس سدھیر کمار سنگھ نے بتایا کہ یاسر اختر نامی ایک شخص کو فلسطین کا پرچم گھروں اور گاڑیوں پر لہرانے کی اپیل کرنے کے جرم میں گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس افسر کے مطابق یاسر اختر نے اپنے فیس بک پیج پر ایک پیغام پوسٹ کیا تھا ، جس میں اس نے اپنے گاؤں کے رہائشیوں سے جمعہ کی نماز کے بعد فلسطینی پرچم لہرانے کی اپیل کی تھی۔

یاسر اختر کو پولیس نے گرفتار کر کے جیل بھیج دیا ہے!

پولیس نے دعوا کیا ہے کہ مذکورہ شخص کے اس اقدام سے فرقہ وارانہ فسادات جنم لے سکتے تھے، اس لئے اسے حراست میں لیا گیا ہے۔ پولیس افسر سدھیر کمار سنگھ کا کہنا تھا کہ خود یاسر کو پرچم لہرانے کا حق تھا مگر انہیں یہ حق حاصل نہیں تھا کہ وہ دوسروں سے بھی یہ اپیل کریں اور فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لئے انہیں پرچم لہرانے کی ترغیب دلائیں۔

گزشتہ دو ہفتوں کے دوران امریکہ و یورپ سمیت دنیا کے دسیوں ممالک میں فلسطین کی حمایت اور صیہونی دہشتگردی کی مخالفت اور مذمت کے مقصد سے زبردست مظاہرے ہوئے جن میں کروڑوں حریت پسندوں اور حق کے طرفداروں نے شرکت کی۔

ہندوستان میں نریندر مودی کی سربراہی میں بے جے پی جماعت کے اقتدار میں آنے کے بعد روز بروز اسرائیل کے ساتھ تعلقات مستحکم سے مستحکم تر ہوتے جا رہے ہیں اور فلسطینی کاز کی حمایت کا رنگ پھیکا پڑتا جا رہا ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=17736